• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنیڈا: نجر قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کی خفیہ معلومات تھی، ثبوت نہیں: ٹروڈو

Updated: October 17, 2024, 6:30 PM IST | Ottawa

کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے تحقیقاتی کمشن کو بتایا کہ سکھ علیٰحدگی پسند نجر کے قتل میں ہندوستانی ایجنٹ کے ملوث ہونے کی خفیہ معلومات تھی، لیکن کوئی پختہ ثبوت نہیں تھا، ہندوستان نے اس کے رد عمل میں کہا کہ ٹروڈو کا یہ بیان اس کے موقف کی تائید ہے کہ کنیڈا نے اپنے الزام کا کوئی ثبوت نہیں دیا ہے۔

Canadian Prime Minister Justin Trudeau. Photo: INN
کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ۔ تصویر: آئی این این

انڈین ایکسپریس کی خبرکے مطابق کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے تحقیقاتی کمیشن کو بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار سکھ علیٰحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ہندوستانی حکومت کے شامل ہونے کا عوامی سطح پر الزام عائد کیا تھا تو اس وقت ان کے پاس خفیہ معلومات تھی، لیکن اس الزام کا کوئی پختہ ثبوت نہیں تھا۔ جبکہ ہندوستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے ٹروڈو کا یہ بیان ہندوستان کے اس موقف کی تائید کرتا ہے کہ کنیڈا نے اپنے الزام کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ نجر کو نقاب پوش بندوق برداروں نے گزشتہ سال جون میں قتل کر دیا تھا، ستمبر میں ٹروڈو نے کہا تھا کہ ان کی حکومت کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ نجر کے قتل میں ہندوستانی ایجنٹ ملوث ہیں۔ بدھ کو جب ٹروڈو کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تو انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ ہندوستانی ایجنٹ کے تار اس قتل سے جڑ رہے ہیں، ممکن ہے یہ خفیہ معلومات فائی آئی ممالک جس میں کنیڈا، امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ شامل ہیں نے ساجھا کی ہو۔

یہ بھی پڑھئے: ارجنٹائنا: ون ڈائریکشن اسٹار لیئم پین کی ہوٹل کی بالکنی سے چھلانگ لگا کر خودکشی

ٹروڈو نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر ہندوستانی حکومت سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، اس وقت ہندوستان نے اس بات کے ثبوت پیش کرنے کہا تھا۔جبکہ ٹروڈو نے کہا کہ’’ ان کے پاس ہندوستان کی حفاظتی اداروں کے شامل ہونے کی خفیہ معلومات ہے لیکن ثبوت نہیں ہے، آیئے دونوں مل کر تحقیق کرتے ہیں، شاید ثبوت سامنے آجائے۔‘‘جی ۲۰؍ سمٹ کے تعلق سے ٹروڈو نے کہا کہ اس وقت کنیڈا کے پاس اس الزام کو عام کرنےکا موقع تھا لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا، اور ہندوستان کے ساتھ مل کر خفیہ طریقے سے تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سمٹ کے بعد انہوں نے نریندر مودی سے ملاقات کرکے اپنے خدشات کا اظہار کیا، لیکن انہوں نے روائتی جواب دیا اور کہا کہ کنیڈا میں کئی لوگ ہندوستانی حکومت کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے۔جبکہ ٹروڈو نے مودی کو بتایا کہ کنیڈا میں آزادی اظہار رائے ہے۔جبکہ حکومت دہشت گردی کے تعلق سے فکر مند ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: عدالت نےمعزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جار ی کیا

کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ’’ ہندوستانی حکومت نے یہ سوچ کر ایک خوفناک غلطی کی کہ وہ کینیڈا کی حفاظت اور خودمختاری میں اتنی ہی جارحانہ مداخلت کر سکتی ہے۔‘‘دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے بعد ٹروڈو کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔جس کے جواب میں ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ جو ہم نے آج سنا ہے وہ محض ہمارے دعوے کی تصدیق ہے کہ کنیڈا نے اپنے الزام کا کوئی ثبوت نہیں دیا ہے۔اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں آنے والی کشیدگی کی ذمہ داری محض ٹروڈو پر عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK