• Sun, 20 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی سفارتکار کنیڈا میں واضح نوٹس پر ہیں: کنیڈین وزیر خارجہ

Updated: October 19, 2024, 10:04 PM IST | Ottawa

ہندوستان اور کنیڈا کے مابین جاری سفارتی کشیدگی کے بیچ کنیڈا کی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود ہندوستانی سفارتکار واضح نوٹس پر ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ہندوستان کا موازنہ روس کے ساتھ کیا جو دیگر ممالک میں قتل، دھمکی اوراغوا کی کارروائی انجام دیتا ہے۔

Canadian Foreign Minister Melanie Joly. Photo: INN
کنیڈا کی وزیر خارجہ ملانی جولی۔ تصویر: آئی این این

پی ٹی آئی کے مطابق ہندوستان اور کنیڈا کے مابین سفارتی کشیدگی کے درمیان کنیڈا کی وزیر خارجہ ملانی جولی نے کہا کہ ملک میں موجود ہندوستانی سفارتکار ’’واضح نوٹس پر‘‘ ہیں۔گزشتہ ہفتے دنوں جانب کے سفارتکار یا تو ملک سے نکالے گئے ہیں یا بلا لئے گئے ہیں۔جولی نے کہا کہ کنیڈا ویانا قرارداد کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا، یا اپنے شہریوں کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالے گا۔ واضح رہے کہ ویانا قرار داد دنیا کے ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کا فریم ورک ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: طبی یونین کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

۱۴؍ اکتوبر کو ہندوستان نے اپنے ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور چھ سفارتکاروں کو کنیڈا سے واپس بلا لیا تھا۔ ساتھ ہی ہندوستان نے چھ کنیڈائی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا تھا۔کنیڈا کا کہنا ہے کہ اس نے ہندوستانی سفارتکاروں کو برطرف کیا ہے، جبکہ ہندوستان کا کہنا ہے کہ اس نے کنیڈا کے اس فیصلے سے پہلے ہی سفارتکاروں کو واپس بلا لیا تھا۔واضح رہے کہ کنیڈا نے جب ایک معاملے کی تحقیق میں ورما کومشکوک قرار دیا تھا، تو ہندوستان نے سفارتی بات چیت سے انکار کار دیا تھا۔حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ کنیڈا کا یہ بیان کس تحقیق کے متعلق ہے، جبکہ رپورٹ کے مطابق یہ ۲۰۲۳ء میں ہوئے سکھ علاحدگی پسندہردیپ سنگھ نجر قتل کے تعلق سے ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے شخص کے مقدمہ کی سماعت نیویارک میں ہوگی

پی ٹی آئی کے مطابق جمعہ کو جولی نے ہندوستان کا موازنہ روس سے کیا، اور کہا کہ کینڈا کی پولیس کے مطابق ہندوستانی سفارتکاروں اور قتل،جان سے مارنے کی دھمکی،کے درمیان روابط ہیں۔جولی کے مطابق ’’کنیڈا کی تاریخ میں ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ہاں وہ روس ہے جس نے جرمنی اور برطانیہ میں اس قسم کی کارروائی انجام دی تھی۔ ہمارا موقف اس معاملے میں واضح ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ہندوستان اورکنیڈا کے سفارتی تعلقات گزشتہ ایک سال سے کشیدہ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK