• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لبنان سے ۲۰۰؍ سے زائد چینی شہریوں کا انخلاء کیا گیا ہے: چینی حکومت

Updated: October 05, 2024, 3:04 PM IST | Beijing

چین کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں جنگ میں اضافہ کے درمیان لبنان سے ۲۰۰؍ سے زائد چینی شہریوں کا انخلاء کیا گیا ہے۔

At the Chinese Civil Airport. Photo: X
چینی شہری ایئرپورٹ پر۔ تصویر: ایکس

چین کی وزارت خارجہ نے آج کہا ہے کہ ’’لبنان سے ۲۰۰؍ سے زائد چینی شہریوں کا انخلاء کیا گیا ہے۔‘‘ وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہاہے کہ ’’ان افرادکا انخلاء عدوبیچوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔ ان میں ہانک کانگ ے تین شہری اور تائیوان کا ایک ہم وطن بھی شامل ہے۔ لبنان میں چینی سفارتخانے نے شہریوں کی مدد کرنا جاری رکھی تھی اور انہیں حفاظتی اقدامات اپنانے کی تلقین بھی کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ منگل کو ایران کے اسرائیل پر حملہ کرنے اور مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ میں اضافہ کے بعد چینی سفارتخانے کا یہ اقدام سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آج ہریانہ میں پولنگ، کانگریس کو تبدیلی کی اُمید، بی جےپی کے خیمہ میں فکرمندی

بدھ کوچین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے کہا تھا کہ حکومت نے لبنان سے ۲۰۰؍ چینی شہریوں کا کامیابی سے انخلاء کیا ہے۔تائیوان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ لبنان میں موجود تین تائیوانی اس ماہ اپنے وطن پہنچ جائیں گے اور ۲؍ افراد نے خاندانی وجوہات کی بناء پر لبنان ہی میں رہنے کا انتخاب کای ہے۔

یہ بھی پڑھئے: گجرات میں بلڈوزرا یکشن پر کورٹ نے سختی کااظہار کیا مگر روک نہیں لگائی

وزارت نے مزید کہا کہ تائیوان کے ایک اور شہری نے گزشتہ ماہ کے آخر میں فیصلہ کیا کہ چین کی طرف سے ترتیب دی گئی ایک کشتی کو ملک سے باہر لے جایا جائے، اور یہ کہ اردن میں واقع تائیوان کا سفارت خانہ اس عمل سے آگاہ تھا۔خیال رہے کہ چین جمہوری طور پر تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے اور جزیرے کے لوگوں کو چینی شہری سمجھتا ہے، جس پر تائیوان کی حکومت سخت اعتراض کرتی ہے۔وزارت نے کہا کہ ’’جنوبی کوریا کا فوجی ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ لبنان سے ۹۷؍ شہریوں اور ان کے اہل خانہ کوواپس لانے میں کامیاب رہا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: سدابہار اداکاردیو آنند دل سے ہمیشہ جوان رہے

اے کے سی ۳۳۰؍ ایئرکرافٹ جمعہ کی دوپہر کو بیروت سے نکل گیا تھا ۔ اس طیارے میں وہ افراد سوار تھے جن کا انخلاء کیا گیا ہے جن میں لبنانی خاندان بھی شامل ہیں۔ یہ طیارہ سیول، جنوبی کوریا کے جنوب میں فوجی ایئرفیلڈ پر پہنچا ہے۔ 
خیال رہے کہ بدھ کو جنوبی کوریا کے صدریون سوک یول نے فوجی ایئرکرافٹ کو مشرقی وسطٰی سے اپنے شہریوں کے انخلاء کیلئے فوجی ایئرکرافٹ کو تعینات کرنے کا حکم جاری کیا تھا کیونکہ وہاں جنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK