• Sat, 28 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولڈ پلے: ٹکٹ کالا بازاری معاملہ، بک مائی شو کے ذمہ داران کو سمن، تفتیش کا آغاز

Updated: September 28, 2024, 8:28 PM IST | Mumbai

جنوری میں نوی ممبئی میں ہونے والے برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ کے ٹکٹوں کی فروخت میں مبینہ بدعنوانی کی شکایت کے بعد پولیس کے معاشی جرائم کے شعبے نے بک مائی شو کے ذمہ داران کو سمن جاری کیا ہے، جبکہ بک مائی شو نے کسی بھی بدعنوانی سے انکار کیا ہے، پولیس نےمعاملے کی ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ممبئی پولیس کے معاشی جرائم کے شعبے کے حکام کے مطابق نوی ممبئی میں جنوری میں ہونے والے برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کے شو کی ٹکٹوں کی مبینہ کالابازاری کی شکایت کے بعد بک مائی شو کے بانی اشیش ہیمراجانی، کمپنی کے چیف ایکزیکٹیوافسر، تکنیکی سربراہ کو سمن جاری کیا گیا ہے۔اس شو کے تعلق سے عوام میں خلاف توقع دیونگی کے پیش نظر لاکھوں شائقین نے بک مائی شو پر ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے کوشش کی، جبکہ ٹکٹ محدود تعداد میں ہی دستیاب تھے، جس کے سبب یہ بد عنوانی کی گئی۔واضح رہے کہ بک مائی شو کے پاس کولڈ پلےکنسرٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اختیار ہے۔ حکام کے مطابق ایک وکیل کے ذریعے اس ٹکٹنگ پلیٹ فارم پر مبینہ بدعنوانی کی شکایت کے بعد بک مائی شو کے ذمہ داران کو سمن جاری کئے گئے، جبکہ سنیچر کو ان کے بیان درج کئے جائیں گے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مولانا کلیم صدیقی کیس میں ذیلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج

بک مائی شو نے بھی ایک خاص پلیٹ فارم سے کنسرٹ کی جعلی ٹکٹوں کی فروخت کی شکایت درج کرائی ہے۔ بک مائی شو نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ٹکٹ کی فروخت کے دیگر پلیٹ فارم جیسے وائی گو گو  اور گیگس برگ ، یا کسی تیسرے فریق کے ذریعے ٹکٹوں کی فروخت سے کسی بھی طرح وابسطہ نہی ںہیں۔چونکہ اسکالپنگ ہندوستانی قانون کی رو سے ناجائز ہے، لہٰذا ہم نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور تفتیش میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔اسی کے ساتھ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی بدعنوانی کا شکار نہ بنیں۔کسی بھی غیر مجاز ذرائع سے حاصل کئےگئےٹکٹ کے صارف خود ذمہ دار ہوں گے، ممکن ہے وہ ٹکٹ جعلی ہو۔
اسکالپنگ کیا ہے؟

یہ بھی پڑھئے: مالدیپ: صدرمعزو نے’’ انڈیا آؤٹ‘‘ ایجنڈے کی حمایت سےانکار کیا

اسکالپنگ دراصل وہ عمل ہے جب کسی تقریب کی بڑی مقدار میں ٹکٹ اس مقصد سے خرید لی جائیں کہ بعد میں انہیں انتہائی اونچے دام میں فروخت کیا جا سکے۔واضح رہے کہ کولڈ پلے نوی ممبئی میں’’ میوزک آف دی اسفیر ورلڈ ٹور ۲۰۲۵ء‘‘ کے کنسرٹ کیلئے عوام کی دیوانگی کے مدنظر ایک دن کی توسیع کر دی گئی اور اب یہ کنسرٹ دو کے بجائےتین دن ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK