• Sat, 28 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مالدیپ: صدرمعزو نے’’ انڈیا آؤٹ‘‘ ایجنڈے کی حمایت سےانکار کیا

Updated: September 28, 2024, 5:21 PM IST | Maldives

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے پہنچے مالدیپ کے صدر محمد معزو نے اعزازو نیوز پورٹل کو دئے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے کبھی بھی انڈیا آؤٹ ایجنڈے کی حمایت نہیں کی، بلکہ انہوں نے مالدیپ کی عوامی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ہندوستانی دورہ کے منصوبے کا اعادہ کیا۔

The President of the Maldives, Mohammed Muizzu. Photo: INN
مالدیپ کے صدر محمد معزو۔ تصویر: آئی این این

جمعہ کو مالدیپ کے صدر محمد معزو نے نیوز پورٹل ایعزازو کو دئے ایک بیان میں اپنے گزشتہ موقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات سے انکار کیا کہ انہوں نے ہندوستان خارج کی پالیسی اپنائی ہے، اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے محض غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کی وکالت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مالدیپ کے عوام ملک میں کسی بھی غیر ملکی فوجی کی موجودگی کے خلاف ہیں۔ اقوام متحدہ کے ۷۹؍ویں اجلاس میں شرکت کرنے پہنچے معزو نے کہا کہ ’’ ہم کسی بھی موقع پر کسی بھی ملک کے خلاف نہیں تھے، ہماری پالیسی ہندوستان خارج کی نہیں ہے لیکن مالدیپ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کے سبب سنگین مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا حزب اللہ کے لیڈر حسن نصراللہ اور شام میں حماس لیڈر کی موت کا دعویٰ

واضح رہے کہ عام خیال ہے کہ معزو بنیادی طور پر چین حامی ہیں، اور اپنے پیش رو ابراہیم صالح کے دور اقتدار میں انہوں نے ہندوستان نواز خارجہ پالیسی کے خلاف مہم چلائی تھی۔اس کے علاوہ معزو اس خطے سے ہندوستانی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کے وعدے کے بعد اقتدار میں آئے تھے۔ مالدیپ ہندوستان کے باہر وہ واحد علاقہ ہے جہاں ہندوستان کی فوج موجود ہے، جہاں سے وہ راڈار اسٹیشن کی دیکھ ریکھ کرتے تھے جبکہ ہندوستان کے جنگی جہاز خطے میں خصوصی اقتصادی علاقے کی نگرانی کرتے تھے۔۱۰؍ مئی کو مالدیپ نے کہا کہ ہندوستان نے خطے سے اپنے تمام فوجی ہٹا لئے ہیں۔ معزو نے اپنے موقف کی وضاحت میں نائب وزیر کے خلاف کی گئی کارروائی کی مثال دی جنہوں نے مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔حالانکہ اس تبصرہ کےبعد ہندوستان میں اس کا شدید رد عمل سامنے آیا تھا، اور ہندوستان نے مالدیپ کے سفیر کو سمن جاری کرکے بیان پر وضاحت طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: اسپین: فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تجارتی یونینز اور این جی اوز کی ہڑتال

 اے این آئی سے بات کرتے ہوئے معزو نے کہا کہ وہ جلد ہی ہندوستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے ہندوستان سے مالدیپ کے گہرے تعلقات کا بھی اعادہ کیا ۔یاد رہے کہ معزو اس سے قبل جون  ۲۰۰۹ء میں مودی کی وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے دہلی آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK