• Wed, 26 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کولمبیا یونیورسٹی:متنازع تاریخ پڑھانے پر۲؍ طلبہ کا فلسطین حامی احتجاج، طلبہ معطل

Updated: February 25, 2025, 9:02 PM IST | New York

کولمبیا یونیورسٹی، امریکہ سے منسلک برنارڈکالج نے طلبہ کو فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر کالج سے نکال دیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے اپنا دفاع کرتے ہوئےکہا کہ یہ کارروائی کالج کے کلاس رومز میں غیر منظور شدہ خلل ڈالنے کی وجہ سے کی گئی ہے۔

The exterior of Barnard College. Photo: INN.
برنارڈ کالج کے باہر کا منظر۔ تصویر: آئی این این۔

کولمبیا یونیورسٹی، امریکہ سے منسلک کالج نے طلبہ کو فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر کالج سے نکال دیا ہے۔ مظاہرہ کرنے والے گروپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ غزہ جنگ کی مخالفت اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو تعلیم کے حق سے محروم کیا گیا ہے جبکہ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی کالج کے کلاس رومز میں غیر منظور شدہ خلل ڈالنے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے انسانی حقوق سے متعلق گروپ نے طلبہ کی اس برطرفی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کیونکہ یہ طلبہ یونیورسٹی کی طرف سے اسرائیلی جنگی مشینری میں سرمایہ کاری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے غزہ پر حملے کی تیاری شروع کر دی

یونیورسٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پچھلے ماہ جدید اسرائیلی تاریخ کے موضوع پر ایک کلاس میں خلل ڈالا گیا تھا اور کلاس میں ایسا مواد تقسیم کیا گیا تھا جس میں متشددانہ تصاویر بنائی گئی تھیں جبکہ پیر کو یونیورسٹی نے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اس واقعے میں ملوث دو طلبہ کو ریفر کیا تھا جو یونیورسٹی سے ملحق برنارڈ کالج سے متعلق تھے کہ انہوں نے اپنے مادر علمی کے نظم و ضبط کی خلاف ورذی کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن نے۲؍ دہائی قبل ہوئے مسلمانوں کے قتل عام پر معافی مانگ لی

واضح رہے برنارڈ کالج کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کا تعلیم سے اخراج ہمیشہ ایک غیر معمولی اقدام ہوتا ہے لیکن یہ ہمارا تہیہ ہے کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تعلیمی ماحول اور ساکھ پر اثر نہیں آنے دیں گے۔ واضح رہے اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ میں ۴۸؍ ہزارسے زائد افراد کو قتل کیا ہے جبکہ۲۰؍ لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو بےگھر کر دیا ہے۔ اس پر امریکی یونیورسٹیوں میں طلبہ کے ساتھ اساتذہ میں بھی سخت ردعمل پایا جاتا ہے۔ تاہم، موجودہ صدر نے آتے ہی غزہ میں اسرائیلی جنگ کے مخالف طلبہ کے خلاف پالیسی سخت کر دی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK