ہندوستانی ریلوے اسٹیشنوں پر اب صرف تصدیق شدہ ٹکٹ ہولڈرز کو ہی پلیٹ فارم پر داخلے کی اجازت ہوگی۔ نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو سمیت ۵۷؍دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر یہ پالیسی نافذ کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: March 09, 2025, 8:33 PM IST | New Delhi
ہندوستانی ریلوے اسٹیشنوں پر اب صرف تصدیق شدہ ٹکٹ ہولڈرز کو ہی پلیٹ فارم پر داخلے کی اجازت ہوگی۔ نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو سمیت ۵۷؍دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر یہ پالیسی نافذ کی جائے گی۔
ہندوستانی ریلوے اسٹیشنوں پر اکثر بھیڑ بھاڑ دیکھی جاتی ہے، خاص طور پر چھٹیوں اور تہواروں کے دوران، جب بہت سے لوگ اپنے رشتہ داروں کو چھوڑنے یا لینےکیلئے آتے ہیں۔ ہندوستانی ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے۶۰؍ بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر صرف تصدیق شدہ ٹکٹ والے مسافروں کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد بھیڑ کو کم کرنا اور مسافروں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ پالیسی جلد ہی بڑے شہروں کے اہم ریلوے اسٹیشنوں پر نافذ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: مساجوگ گائوں سے کانگریس کی’سدبھائونا یاترا‘ کا آغاز، آج بیڑ پہنچے گی
یہ نیا قاعدہ غیر ضروری بھیڑکو کم کرنے اور مسافروں کی آمدورفت کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ پابندی۶۰؍ مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں پر نافذ کی جائے گی، جن میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن (دہلی)، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (ممبئی)، ہاوڑہ جنکشن (کولکاتا)، چنئی سنٹرل (چنئی) اور بنگلورو سٹی ریلوے اسٹیشن (بنگلورو) شامل ہیں۔اگرچہ اس پالیسی سے عارضی طور پر کچھ پریشانی ہو سکتی ہے، لیکن اہلکاروں کا خیال ہے کہ اس سے سفر کا تجربہ بہتر ہوگا۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے ٹکٹ بک کروائیں اور تصدیق شدہ ریزرویشن یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: مسلمان کسان کی ایمانداری سے ہندو تاجر حیران بھی اور ممنون بھی
چھٹی کے موسم میں یہ اقدام خاص طور پر اہم ہے، کیونکہ اس سے صرف ٹکٹ والے مسافروں کو ہی پلیٹ فارم تک رسائی دی جائے گی، جس سے پلیٹ فارم پر ہونے والی بھیڑ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ فیصلہ ریلوے وزیر اشونی ویشنو کی زیر صدارت ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد لیا گیا ہے، جس میں سینئر ریلوے اہلکاروں نے ہائی ٹریفک والے اسٹیشنوں پر مؤثر بھیڑ کنٹرول کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔