کانگو نے دعویٰ کیا کہ ایپل، کانگو سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی معدنیات کا بڑا خریدار ہے۔
EPAPER
Updated: December 19, 2024, 10:02 PM IST | Inquilab News Network | Paris/Brussels
کانگو نے دعویٰ کیا کہ ایپل، کانگو سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی معدنیات کا بڑا خریدار ہے۔
افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کے وکلاء نے فرانس اور بیلجیئم میں ایپل کے خلاف شکایات درج کرائیں اور کمپنی کی سپلائی چین پر سب صحارا افریقہ سے "خونی معدنیات" اسمگل کرنے کا الزام لگایا۔ کانگو نے دعویٰ کیا کہ ایپل، کانگو سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی اور بین الاقوامی سپلائی چین میں چوری چھپے سپلائی کی جا رہی معدنیات کا استعمال کرتا ہے۔ افریقی ملک نے ایپل پر مزید الزام لگایا کہ کہ ایپل، اپنی سپلائی چین کے اخلاقی اور قانونی ہونے کا دعویٰ کر کے صارفین کو گمراہ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: نائیجیریا: میلے میں بھگدڑ سے کم از کم ۳۲؍بچے ہلاک، تعداد بڑھنے کا اندیشہ
خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، ایپل ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ اس کے سپلائرز کو کانگو یا روانڈا سے ایسی معدنیات حاصل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ اس سے قبل، اپریل ۲۰۲۴ء میں، ڈی آر سی کے وکلاء نے ایپل کے سی ای او ٹم کک اور اس کی فرانسیسی ذیلی کمپنی سے کئی سوالات پوچھے تھے کہ آیا کمپنی کی سپلائی چین میں یہ معدنیات شامل ہیں۔ تاہم، ابھی تک، ایپل نے کانگو کو تفصیلی جوابات فراہم نہیں کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں جنگ بندی کی اُمیدوں کے بیچ حملوں میں شدت
واضح رہے کہ سب صحارا افریقہ کے خطہ میں واقع کانگو میں ٹن، ٹینٹلم اور ٹنگسٹن جیسی معدنیات کے ذخائر موجود ہیں۔ یہ معدنیات، موبائیل فون اور کمپیوٹر جیسے برقی آلات میں استعمال ہوتی ہیں۔