• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نائیجیریا: میلے میں بھگدڑ سے کم از کم ۳۲؍بچے ہلاک، تعداد بڑھنے کا اندیشہ

Updated: December 19, 2024, 6:07 PM IST | Inquilab News Network | Abuja

نائیجیریا میں بدھ کو عبادان کے بشورون اسلامک اسکول کے میلے میں مچی بھگدڑ میں کم ازکم ۳۲؍ بچے جاں بحق ہو گئے، حکام کا کہنا ہے کہ تحقیق کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

A view of the crowd gathered at the Nigeria Fair. Photo: X
نائیجیریا میلے میں جمع ہوئی بھیڑ کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

یہ واقعہ نائیجیریا میں بدھ کو عبادان کے بشورون اسلامک ہائی اسکول میں پیش آیا، جس میں منعقد میلے میں بھگدڑ کے نتیجے میں ۳۲؍ بچے ہلاک ہو گئے، اویو اسٹیٹ پولیس کے ترجمان ایڈیوال اوسیفسو نے کہا کہ متاثرین کی صحیح تعداد کا تعین کرنےکیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ جنوب مغربی نائجیریا کی ریاست اویو میں ایک میلےمیں بھگدڑ مچنے سے کم از کم ۳۲؍بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ ترجمان ڈوٹن اویلیسا نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کے تفصیلی بیان کے بعد یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔جب تازہ ترین حالات جاننے کیلئے ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ متاثرین کی صحیح تعداد کا تعین کرنے کیلئے اب بھی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بحر ہند کے ممالک تباہ کن سونامی کی ۲۰؍ ویں برسی منائیں گے

واضح  رہے کہ اس میلے کا اہتمام وومن ان نیڈ آف گائیڈنس اینڈ سپورٹ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے کیا تھا اور کہا جاتا ہے کہ اس کی بانی ناومی سلیکوونلا سے پولیس پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ اومولوا عزیز، ایک عینی شاہد، ، نے بتایا کہ وہ صبح ۶؍بجےاپنے ۷؍سالہ بیٹے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچی، اس وقت ایک ہجوم زبر دستی پنڈال میں گھسنے کی کوشش کررہا تھا، جبکہ وہاں حفاظتی اہلکار ناکافی تعداد میں تھے۔ ان میں سے کچھ لوگ گر گئے اورروندے گئے، جبکہ بھیڑ کے دباؤ کے سبب کئی لوگ بے ہوش ہو کر گر گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کینسرکی ویکس تیار کرلی ہے، اور اسے مفت فراہم کریں گے: روس کا اعلان

تقریب کی ریڈیو نشریات کے مطابق، منتظمین نے۵؍ ہزار بچوں کیلئے کھانے اور تحائف کی اشیاء فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بدھ کی صبح ۵؍بجے کے قریب ہی تقریباً  ۸؍ ہزار افراد وہاں پہنچ گئے۔جائے وقوعہ پر موجود متعدد ذرائع نے بتایا کہ متاثرین احاطے کے مین گیٹ کو توڑنے کی کوشش کے دوران مچی بھگدڑ کے سبب جاں بحق ہوئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK