• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

این سی ای آر ٹی کی کتابوں میں ’’انڈیا‘‘ اور ’’بھارت‘‘ دونوں مستعمل

Updated: June 18, 2024, 6:00 PM IST | New Delhi

خود مختار تعلیمی ادارے این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر دنیش پرساد سکلانی نے کہا ہے کہ ’’بھارت‘‘ اور ’’انڈیا‘‘ کو قومی کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی نصابی کتب میں استعمال کیا جائے گا جیسا کہ ملک کے آئین میں ہے۔ ان ناموں کا استعمال موقع کی مناسبت پر منحصر ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

خود مختار تعلیمی ادارے کے ڈائریکٹر دنیش پرساد سکلانی نے کہا ہے کہ ’’بھارت‘‘ اور ’’انڈیا‘‘ کو قومی کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کی نصابی کتب میں ایک دوسرے کے ساتھ استعمال کیا جائے گا جیسا کہ ملک کے آئین میں ہے۔آئین کا پہلا آرٹیکل کہتا ہے: ’’انڈیا، یعنی بھارت، ریاستوں کا اتحاد ہوگا۔‘‘پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، سکلانی نے کہا کہ’’ بھارت یا انڈیا کے استعمال پر بحث بیکار ہے کیونکہ آئین ان دونوں کو برقرار رکھتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: میں مسلم اور یادو طبقے کیلئے کام نہیں کروں گا: جے ڈی یو متحدہ لیڈر دیوش چندر ٹھاکر

انہوں نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ’’ یہ قابل تبادلہ ہے، ہمارا موقف وہی ہے جو ہمارا آئین کہتا ہے اور ہم اسے برقرار رکھتے ہیں،۔ہم بھارت کو استعمال کر سکتے ہیں، یا ہمانڈیا کو استعمال کر سکتے ہیں۔مسئلہ کیا ہے؟ ہم اس بحث میں نہیں ہیں۔ جہاں یہ مناسب ہو گا ہم بھارت کو استعمال کریں گے، جہاں مناسب لگے گا ہم انڈیا کو استعمال کریں گے۔ ہمیں بھارت یا انڈیا سے کوئی نفرت نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نیٹ معاملہ: اگر غلطی کی ہے تو اسے قبول بھی کیجئے: سپریم کورٹ

یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے جب سماجی علوم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل نے، جو اسکول کے نصاب پر نظر ثانی کے لیے کام کر رہا ہے، گزشتہ سال تمام نصابی کتب میں ’’انڈیا‘‘ کو ’’بھارت‘‘ سے تبدیل کرنے کی سفارش کی تھی۔ کمیٹی کے چیئرپرسن سی آئی اسحاق نے اکتوبر میں پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ ’’کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی ہے کہ بھارت کا نام اسکول کے طلباء کیلئے نصابی کتابوں میں استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت ایک قدیم نام ہے۔ بھارت کا نام قدیم متنوں میں استعمال ہوا ہے، جیسے وشنو پران ہندو مت کا ایک قدیم متن)، جو ۷۰۰۰؍سال پرانا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران: اسپتال میں آتشزدگی، ۹؍ مریض ہلاک، دیگر زخمی

گزشتہ سال راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ انڈیا کہنا بند کردیں اور ملک کا حوالہ دیتے وقت انڈیا کے بجائے بھارت کا استعمال کریں۔ انہوں نے گوہاٹی میں ایک تقریب میں کہا تھا کہ ’’ہمارے ملک کا نام صدیوں سے بھارت رہا ہے۔ زبان کوئی بھی ہو، نام ایک ہی رہتا ہے۔‘‘راشٹریہ سویم سیوک سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نظریاتی سر پرست ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھاگوت کے تبصروں کے بعد، مرکز نے سرکاری طور پر جی ٹوینٹی اجلاس میں بھارت کا استعمال کیا تھا جب اس نے ’’صدرانڈیا‘‘کے بجائے’’بھارت کا صدر‘‘لکھا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK