Updated: June 08, 2024, 10:00 PM IST
| Copenhagen
ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن جمعہ کو ہونے والے حملے کے بعد روبہ صحت ہیں۔ خیال رہے کہ جمعہ کو ملک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں وزیراعظم پر ایک اجنبی شخص نے حملہ کیا تھا۔ حملہ آور کو ۱۲؍ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ڈینش وزیر اعظم نے انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
ڈینش وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن۔ تصویر: ایکس
ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن کے دفتر نے بتایا ہے کہ وہ صحت یاب ہو رہی ہیں اور انہیں گردن میں زخم آئے تھے وہ بھی ٹھیک ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جمعہ کو ملک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ڈینش وزیر اعظم پر ایک اجنبی شخص نے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے یں وہ زخمی ہوئی تھیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ان کے دفتر کے بیان کے مطابق علاج کے بعد اب وہ ٹھیک ہیں۔ان کے دفتر کے یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے پورے دن کیلئے تمام سرگرمیاں معطل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: مودی کی حلف برداری کی تقریب میں ۷ ؍عالمی لیڈران سمیت ۸؍ ہزارافراد کی شرکت متوقع
ڈنمارک پولیس نے بتایا کہ ۴۶؍سالہ وزیر اعظم پر اس وقت حملہ ہوا تھا جب وہ کوپن ہیگن کے کلٹرویٹ اسکوائر سے گزر رہی تھیں۔ ایک ۳۹؍ سالہ شخص نے ان پر حملہ کیا تھا۔ اس حادثے کی مکمل تفصیلات موجود نہیں لیکن مقامی میڈیا کے مطابق میٹ جب اس راستے سے گزر رہی تھیں تو حملہ آور سامنے سے آیا اور اس نے انہیں دھکا دیا۔ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اسے کوپن ہیگن کی ضلعی عدالت میں فریڈرکسبرگ میں کوپن ہیگن کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے اسے ۱۲؍ دن کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: امریکہ کی عارضی بندرگاہ کے راستے انسانی امداد دوبارہ شروع کی جائے گی: اسرائیل
۲؍ عینی شاہدین میری ایڈرین اور اینا راون نے خبر رساں ایجنسی بی ٹی کو بتایا کہ وہ قریبی فاؤنٹین کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور انہوں نے دیکھا کہ مقامی وقت کے مطابق ۶؍ بجے کے قریب میٹ وہاں پہنچی تھیں۔ وہ اس راستے سے گزر رہی تھیں تبھی سامنے سے آرہے ایک شخص نے انہیں دھکا دیا جس کے سبب وہ گر گئیں اور زخمی ہو گئیں۔ ڈنمارک کی پولیس نےاپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہم نے ایک شخص کو اس معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ فی الحال ہم تفتیش کر رہے ہیں۔ ‘‘