• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: امریکہ کی عارضی بندرگاہ کے راستے انسانی امداد دوبارہ شروع کی جائے گی: اسرائیل

Updated: June 08, 2024, 6:38 PM IST | Tel Aviv

غزہ کے سمندری کنارے پر امریکہ کے ذریعے تعمیر کردہ عارضی بندرگاہ کو ایک اسرائیلی حملہ میں شدید نقصان پہنچا تھا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس کی کی مرمت مکمل ہوگئی ہے اور جلد ہی غزہ کی آبادی کوسمندری راستہ سے انسانی امدادفراہم کی جاسکے گی۔

A temporary port built by the United States. Image: X
امریکہ کے ذریعے تعمیر کردہ عارضی بندرگاہ۔ تصویر: ایکس

 اسرائیلی فوج نے سنیچر کو بیان جاری کرکے بتایا کہ سمندری راستے سے غزہ کو ملنے والی امریکی امداد دوبارہ شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ غزہ کو سمندری راستے سے امداد فراہم کرنے کیلئے امریکہ نے غزہ کے ساحل پر عارضی بندرگاہ قائم کی تھی جسے چند ہفتے قبل اسرائیلی حملہ میں شدید نقصان پہنچا تھا لیکن  اسرائیلی فوج سے ملی اطلاعات کے مطابق، بندرگاہ کی مرمت کی گئی ہے اور غزہ کو بندرگاہ کے ذریعے امداد کی فراہمی جلد شروع کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’ مسلم ریزرویشن منہ بھرائی نہیں، سماجی انصاف ہے‘

اسرائیلی ڈیفنس فوج (آئی ڈی ایف) نے سنیچر کو بتایا کہ وہ امریکی فوج کے ذریعے بنائی گئی بندرگاہ کی حفاظت کررہی ہے۔آنے والے دنوں میں غزہ کی آبادی کوسمندری راستہ سے بنا کسی رکاوٹ کے انسانی امدادفراہم کی جاسکے گی۔ امریکی مرکزی کمانڈ نے جمعہ کو بیان دیا تھا کہ غزہ کے سمندری کنارے پر بنائی گئی عارضی بندرگاہ کی مرمت مکمل ہوچکی ہے۔ لکڑی سے بنائی گئی اس عارضی بندرگاہ کی شروعات کے دوہفتے بعد ہی ایک اسرائیلی حملہ میں اسے شدید نقصان پہنچا تھا اور اس کا ایک حصہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس کے بعد بندرگاہ کی خدمات کو معطل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: مسلسل آٹھویں بارپالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں

گزشتہ سال ۷؍ اکتوبر کو حماس نے اسرائیلی علاقوں پر حملہ کیا تھا اور ۱۲۰۰؍ اسرائیلیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔اس حملہ کے بعد شروع ہوئی جنگ تاحال جاری ہے اور اسے آٹھ ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی سے غزہ کھنڈر اور ملبہ کا ڈھیر بن گیا ہے اور غزہ کی آبادی پر عظیم انسانی بحران کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ پٹی میںجاری اسرائیلی حملہ میں ۳۶؍ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس جنگ نے غزہ کے بیشتر حصہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے اور غزہ کی اکثر آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK