• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی: دیوالی، فضائی آلودگی ڈبلیو ایچ او کی محفوظ حد سے تقریباً ۱۴؍ گنا زیادہ

Updated: November 01, 2024, 5:01 PM IST | New Delhi

دہلی میں دیوالی کے درمیان آج فضائی آلودگی کی سطح ڈبلیو ایچ او کے ذریعے طے کی گئی ’’محفوظ حد‘‘ سے ۱۴؍ گنا زیادہ تھی۔ خیال رہے کہ حکومت نے دیوالی کے موقع پر دہلی کی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی اس کے باوجود شہریوں نے پٹاخوں کا استعمال کیا۔

Delhi`s air is becoming toxic for citizens. Photo: INN
دہلی کی ہوا شہریوں کیلئے زہریلی ہوتی جا رہی ہے۔ تصویر: آئی این این

دی ہندو نے رپورٹ کیا ہے کہ آج صبح دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح عالمی ادارہ صحت ’’ڈبلیو ایچ او‘‘ کے ذریعے طے کی گئی ’’محفوظ حد ‘‘ سے ۱۴؍ گنازیادہ بڑھ گئی تھی۔ دیوالی کے موقع پر دیوالی کی فضاء کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹاخوں پر پابندی عائد کرنے کے باوجود جمعرات کی رات لوگوں نے پٹاخے جلائے جس کے سبب دہلی کی فضا مزید خراب ہوچکی ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ قومی راجدھانی میں تین سال میں اس دیوالی میں سب سے زیادہ آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سینٹرل پالیوشن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق آج صبح دہلی میں پی ایم۵ء۲؍ کا اوسط ارتکاز ہوا کا ۳ء۲۰۹؍ مائیکرو فی کیوبک مربع میٹر تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: دیوالی پر ۴ء۲۵؍ لاکھ کروڑروپے کی تجارت کا اندازہ

پی ایم ۵ء۲؍ کا معنی ۰۰۲۵ء۰؍ ایم ایم کی چوڑائی سے کم قابل تنفس ہوا سے چلنے والے ذرات ہوتا ہے۔ ہندوستانی کی نیشنل امیبیشنٹ ایئرکوالیٹی اسٹینڈرڈ ۲۴؍گھنٹوں میں ہوا کے ۶۰؍ مائیکروگرام فی کیوبک میٹر کے پی ایم ۵ء۲؍ کے ارتکاز کو ’’محفوظ‘‘ قرار دیتا ہے۔ ڈبلیو ایچ اوکے مطابق ہوا کا ۱۵؍  مائیکروگرام فی کیوبک میٹر انسانیوں کے زندہ رہنے کیلئے ضروری ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق آج دہلی کا اوسطاً ایئرکوالیٹی انڈیکس ’’بہت خراب‘‘ درج کیا گیا ہے۔ آج صبح ۹؍ بجے کے مطابق دہلی کا اوسطاً ایئرکوالیٹی انڈیکس ۳۶۲؍ تھا۔آج صبح ۷؍ بجے آنند وہار میں ایئرکوالیٹی انڈیکس ویلیو ۳۹۵؍ جبکہ آیا نگر میں ۳۵۲؍ درج کی گئی تھی۔ اسی طرح دہلی کے جہانگیر پوری میں ایئرکوالیٹی انڈیکس ۳۹۰؍ جبکہ دوارکا میں ۳۷۶؍ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: بہار کی سیاسی فضا کو مکدر بنانے کی کوشش!

خیال رہے کہ ایئرکوالیٹی انڈیکس میں صفر سے ۵۰؍ فضا کے اچھے معیار، ۵۱؍ سے ۱۰۰؍ ’’قابل قبول‘‘جبکہ ۱۰۱؍ تا ۲۰۰؍ فضا کے اعتدال پسند ہونے کا اشارہ ہے۔ ایئرکوالیٹی انڈیکس میں ۲۰۱؍ سے ۳۰۰؍ ہوا کے خراب معیار جبکہ ۳۰۱؍ سے ۴۰۰؍ ہوا کے ’’بہت زیادہ خراب‘‘ ہونے کا اشارہ ہے۔ ۴۰۱؍ سے ۵۰؍ میں ہوا میں شدید آلودگی جبکہ ایئرکوالیٹی انڈیکس میں ۴۵۰؍ ہوا کے بہت زیادہ خراب ہونے کا اشارہ ہے۔ ۱۴؍ اکتوبر کو دہلی حکومت نے یکم جنوری ۲۰۲۵ء تک راجدھانی میں پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی شہریوں کی حفاظت کیلئے حکومت نےاس طرح کی پابندیاں عائدکی تھی پھر بھی شہریوں نےپٹاخوں کا استعمال کیا تھا۔یاد رہےکہ دہلی کا شمار ہندوستان کے آلودہ شہروں میں کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK