• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نئی دہلی: تمام آف لائن کلاسیں معطل، پڑھائی آن لائن طریقہ کار سے جاری رہے گی

Updated: November 19, 2024, 3:58 PM IST | New Delhi

دہلی حکومت نے فضائی آلودگی کے خراب ہوتے معیار کومدنظر رکھتے ہوئے دسویں اور بارہویں سمیت تمام آف لائن کلاسیں معطل کی ہیں ۔ دارالحکومت میں پڑھائی آن لائن طریقہ کار سے جاری رہے گی۔

Air pollution is continuously increasing in Delhi. Photo: INN
دہلی میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تصویر: آئی این این

این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ دہلی میں ہوا کے معیار کے ’’خراب‘‘ رہنے کی وجہ سے تمام آف لائن کلاسیں معطل کی گئی تھیں جن میں دسویں اور بارہویں بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اتوار کو دہلی حکومت نے آلودگی کے بڑھتے ہوئے معیار کو دیکھتے ہوئے دسویں اوربارہویں کے علاوہ تمام کلاسوں کو آن لائن طریقہ کار سے چلانے کا حکم جاری کیا تھا۔ ہریانہ میں پانچویں کلاس تک اسکولوں کو چھٹی دی گئی تھی جبکہا ترپردیش حکومت نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: کل مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن کیلئے پولنگ

خیال رہے کہ یہ اعلان سپریم کورٹ کے این سی آر کی تمام حکومتوں کو طلبہ کو ذاتی طور پر کلاسیں معطل کرنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ابھے ایس اوکا اور آگسٹین جارج مسیح کی بینچ نے پٹاخے جلانے، گاڑیوں سے پھیلنے والے آلودگی، کوڑا کرکٹ جلانے اور انڈسٹری سے ہونے والی آلودگی کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے مشورہ کے بعد دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی سنگھ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ ’’دسویں اور بارہویں کلاس سمیت تمام طلبہ کی آف لائن کلاسیں معطل کی جا رہی ہیں اور اب پڑھائی آن لائن طریقہ کار سے جاری رہے گی۔‘‘ این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ ہریانہ کے گروگرام میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر نے کہا تھا کہ ’’تمام جماعتوں کیلئے ۲۳؍ نومبر ۲۰۲۴ء تک پڑھائی بند رہے گی اورضلع میں تمام سرکار ی اورنجی اسکولوں میں آن لائن پڑھائی کے بجائے آف لائن پڑھائی جاری رہے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پونے کار حادثے کو ۶؍ ماہ مکمل ،نوجوانوں کا کینڈل مارچ

گروگرام اور نوئیڈا میں بھی آف لائن کلاسیں معطل
غازی آباد، اترپردیش کے ضلعی مجسٹریٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ’’علاقے میں تمام کلاسیں معطل کی گئی ہیں۔‘‘نوئیڈا میں ۲۳؍ نومبر ۲۰۲۴ء تک تمام کلاسیں معطل کی گئی ہیں۔ منگل کو دہلی کا ایئر کوالیٹی انڈیکس ۴۸۴؍ تھا۔خیال رہے کہ ایئرکوالیٹی انڈیکس کے مطابق ’’صفر تا ۵۰؍ کو ہوا کا ’’اچھا‘‘ معیار سمجھا جاتا ہے جبکہ ’’۵۱؍تا ۱۰۰‘‘ کو ہوا کا ’’قابل قبول ‘‘ معیار سمجھا جاتا ہے۔ ایئر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق ’’۱۰۱؍ تا ۲۰۰؍ کے درمیان ہوا کا معیار ’’اعتدال پسند‘‘ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: صرف بارامتی نہیں بلکہ ریاست کے کئی اسمبلی حلقوں پررشتے دار ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں

تاہم، ایئر کوالیٹی انڈیکس میں ’’۲۰۱؍ تا ۳۰۰؍ ’’ کو ہوا کا ’’خراب‘‘ معیار سمجھا جاتا ہے جبکہ ’’ ۳۰۱؍ تا ۴۰۰؍‘‘ کا ہوا کا خراب ترین معیار سمجھا جاتا ہے۔ ’’۴۰۱؍ تا ۴۵۰؍‘‘ کو ہواکا شدید خراب معیار سمجھا جاتا ہے جبکہ ایئر کوالیٹی انڈیکس میں اگر کسی شہر کا ایئر کوالیٹی انڈیکس ۴۵۰؍ ہوتا ہے تو اسے ہوا کا ’’نہایت خراب‘‘ معیار سمجھا جاتا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو سانس لینے میں مسائل اور دیگر بیماریاں ہوسکتی ہیں۔

دہلی میں فضائی آلودگی کا معیار مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ آج دہلی کا ایئر کوالیٹی انڈیکس ۵۰۰؍ تھا۔ دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی وجہ سے طیاروں کی پرواز میں تاخیر ہو رہی ہے۔ دہلی اسمبلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے مرکز سے اپیل کی ہے کہ فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے مصنوعی بارش کی جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK