• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی: خواتین مسافروں کو سوار نہ کرنے والے بس ڈرائیورز معطل

Updated: December 31, 2024, 7:45 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے زور دے کر کہا کہ خواتین مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانا، ہماری اولین ترجیح ہے۔

Photo: INN
تصویر: ائی این این

دہلی حکومت نے ایک تازہ حکمنامے کے ذریعہ بس ڈرائیور کو معطل کردیا۔ دہلی حکومت نے خواتین مسافروں کی شکایات کے بعد ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں بس ڈرائیورز یا کنڈکٹرز کو معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو دانستہ طور پر اس سٹاپ کو چھوڑ دیتے ہیں جہاں خواتین انتظار کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے زور دے کر کہا کہ خواتین مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

خواتین سے ایسے واقعات کی اطلاع حکومت کو دینے کی اپیل کرتے ہوئے آتشی نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں کہ کوئی بس نہیں رک رہی ہے تو لائسنس پلیٹ کی تصویر لیں اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ ان معاملات میں فوری کارروائی کی جائے گی اور قصوروار پائے جانے پر ذمہ دار ڈرائیور یا کنڈکٹر کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت نے واضح کیا کہ خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کی وجہ سے بس ڈرائیوروں یا آپریٹرز کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ گلابی ٹکٹوں کی قیمت پوری ادا کی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ چاہے ڈی ٹی سی ہو یا کلسٹر بس، ان اسٹاپس کو چھوڑنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے، جہاں خواتین انتظار کر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھئے: مرادآباد: گائے کے ذبیحہ کے الزام میں ۴۲؍ سالہ شاہدین کا پیٹ پیٹ کر قتل

واضح رہے کہ دہلی میں خواتین کے لئے مفت بس سفر کی اسکیم، ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۹ء کو شروع کی گئی تھی جو دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) اور دہلی انٹیگریٹڈ ملٹی ماڈل ٹرانزٹ سسٹم لمیٹڈ (ڈی آئی ایم ٹی ایس) کے ذریعے چلائی جانے والی سبھی بسوں پر لاگو ہوتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق، گلابی ٹکٹوں کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کا مفت بس سفر پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ ۲۱-۲۰۲۰ میں بس ٹکٹوں کی کل فروخت میں گلابی ٹکٹوں کا حصہ ۲۵ فیصد تھا، جو ۲۲-۲۰۲۱ میں ۲۸ فیصد، ۲۳-۲۰۲۲ میں ۳۳ فیصد اور جاری مالی سال میں ریکارڈ اضافہ کے ساتھ ۴۶ فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی کے ائمہ کی تنخواہیں جلد جاری کرنے کا وعدہ

دہلی بی جے پی کی نائب صدر یوگیتا سنگھ نے تاخیر سے جواب دینے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیوروں کے اسٹاپ چھوڑنے کی شکایات کو دور کرنے میں پانچ سال لگ گئے۔ انہوں نے ڈی ٹی سی بسوں کی شدید قلت اور دیرینہ شکایات کے تئیں حکومت کی مبینہ غفلت کو بھی اجاگر کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK