• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امسال معاشیات کا نوبیل انعام سائمن جانسن،ڈیرن ایس موگلواورجیمس اے روبنسن کے نام

Updated: October 14, 2024, 10:23 PM IST | Stockholm

امسال معاشیات کا نوبیل انعام سائمن جانسن،ڈیرن ایس موگلواور جیمس اے روبنسن کو تفویض کیا گیا ہے۔یہ انعام ان کی تحقیق ’’کسی ادارے کا قیام، اس کی افادیت اور خوشحالی کو متاثر کرنے میں ان کا کردار‘‘ کی بناء پر دیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امسال معاشیات کا نوبیل انعام سائمن جانسن،ڈیرن ایس موگلواور جیمس اے روبنسن کو تفویض کیا گیا ہے۔یہ انعام ان کے مطالعہ’’ کوئی ادارہ کیسے قائم ہو تا ہے اورکس طرح خوشحالی میں کردار ادا کرتا ہے۔ ‘‘ کیلئے دیا گیا۔ نوبیل انعام کمیٹی نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ’’ انعام یافتگان نے ان حالات کی وضاحت کی جن کے زیر اثر کوئی سیاسی ادارہ وجود میں آتا ہے۔ان میں پہلا وہ تصادم ہے کہ کس طرح وسائل مختص کئے جاتے ہیں ، اور فیصلہ سازی کا اختیار عوام اور خواص میں کس کے پاس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شمالی کوریا، جنوبی کوریا کو جوڑنے والی سڑکوں کو بم سے اڑا دے گا:جنوبی کوریا

دوسرا یہ کہ عوام کو بعض اوقات طا قت استعمال کر حکمران اشرافیہ کو دھمکیاں دے کرمتحرک کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس طرح معاشرے میں طاقت فیصلے کرنے کی طاقت سے زیادہ ہوتی ہے۔ تیسرا عزم کا مسئلہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ اشرافیہ کیلئے واحد متبادل  فیصلہ سازی کا اختیار عوام کے حوالے کرنا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: شمالی غزہ: سڑکوں پر لاشیں سڑ رہی ہیں، پناہ گزینوں پراسرائیلی بمباری جاری

واضح رہے کہ نوبیل انعام مرکزی بینک نے سویڈن کےکاروباری اورکیمیا داں جنہوں نے ڈائنا مائٹ ایجاد کی تھی ان کی یاد میں جاری کیا،  اور پانچ نوبل انعامات قائم کیے۔ جبکہ ۱۹۶۹ء میں سب سے پہلا  انعام رگنار فرسک اور ٹمبرجین نے حاصل کیا۔ جبکہ گزشتہ سال ہارورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر کلاؤڈیا گولڈین کو ان کی اس تحقیق کی بناء پر دیا گیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ’’ دنیا میں خواتین کے کام کرنے کا امکان مردوں کے مقابلےمیں کم کیوں ہے، اور جب وہ کام کرتی ہیں تو وہ مردوں کے مقابلے میں کم اجرت کیوں حاصل کرتی ہیں۔‘‘ کلاؤڈیا ۹۳؍ نوبیل انعام یافتگان میں تیسری خاتون تھیں۔خیال رہے کہ نوبیل کمیٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ در اصل معاشیات کا انعام تکنیکی طور پر نوبیل انعام نہیں ہے، لیکن اسے دیگر نوبیل انعام کے ساتھ ۱۰؍ دسمبر کوالفریڈ نوبیل کی برسی کے موقع پر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK