• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزارت تعلیم: امسال کی تعلیمی اداروں کی درجہ بندی میں جامعہ ملیہ تیسرے مقام پر

Updated: August 12, 2024, 10:12 PM IST | New Delhi

وزارت تعلیم نے آج نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک ۲۰۲۴ء کی درجہ بندی کی فہرست جاری کی۔ یونیورسٹی کے زمرہ میں دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کو تیسرا مقام جبکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو آٹھواں مقام حاصل ہوا جبکہ کالج زمرہ میں ہندوکالج دہلی سر فہرست رہا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

وزارت تعلیم نے آج نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک ۲۰۲۴ء کی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ، جس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو کو اول درجہ دیا گیا ہے،جبکہ دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو دوسرا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔ یونیورسٹی کے زمرہ میں چوتھا مقام منی پال اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کو جبکہ بنارس ہندو  یونیورسٹی وارانسی کو پانچواں مقام حاصل ہوا۔ یونیورسٹی آف دہلی چھٹے مقام پر،جبکہ امرتا وشوا ودیاپیٹھم کوئمبتوراورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بالترتیب ساتوں اورآٹھواں مقام حاصل ہوا۔ساتھ ہی جڑائو پور یونیورسٹی کولکاتا اور ویلور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو نواں اور دسواں مقام حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: ادیشہ: بنگلہ دیش کے بہانے انتہا پسند ملک کے بنگالی مسلمانوں کو ہراساں کررہے ہیں

عمومی درجہ بندی میں انڈین اسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی ( آئی آئی ٹی )مدراس سر فہرست رہا، جبکہ آئی آئی ایس بنگلورو دوسرے مقام پر اور آئی آئی ٹی  بامبے تیسرے مقام پر رہا۔اسی درجہ بندی میں آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی کانپور،آئی آئی ٹی  کھڑکپورنے چوتھا پانچواں اور چھٹا مقام حاصل کیا، جبکہ اس فہرست میں ساتویں مقام پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نئی دہلی اور آئی آئی ٹی روڈکی آٹھویں اور آئی آئی ٹی گواہاٹی نویں مقام پر رہا، جبکہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی دسویں مقام پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھئے: یونان کے جنگلات میں بھیانک آگ، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

آئی آئی ٹی مدراس گزشتہ ۸؍ سالوں سے مینیجمنٹ زمرہ میں سر فہرست ہے، اسی زمرہ میں چوٹی کے پامچ اداروں میں آئی آئی ایم احمد آباد، آئی آئی ایم بنگلورو اور آئی آئی ایم کولکاتا نے اپنا نام درج کرایا۔اسی درجہ بندی میں متعارف کرایا گیا نیا زمرہ صوبائی عوامی یونیورسٹی میں انّا یونیورسٹی چنائی پہلے مقام پر رہی۔اس کے علاوہ آئی آئی ایم نئی دہلی میڈیکل کالجوں میں گزشہ سال کی طرح امسال بھی سر فہرست رہا۔ کالج کی درجہ بندی میں ہندو کالج دہلی کو اول مقام حاصل ہوا، جبکہ مرانڈا ہائوس نے دوسرے مقام پر اپنی جگہ بنائی۔ امسال نویں درجہ بندی میں تین نئے زمرے ’ اوپن یونیورسٹی‘ ، اسکل یونیورسٹی اورصوبائی سرکاری امدادی یونیورسٹی‘ متعارف کرائے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK