Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

 اگلی منزل مریخ: ایلون مسک نے انسانوں کے سرخ سیارے پر پہنچنے کی تاریخ بتادی

Updated: March 16, 2025, 9:30 PM IST | Washington

اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کا خواب مریخ کے قریب پہنچ گیا ہے،انسانوں کی لینڈنگ۲۰۲۹ء میں شروع ہو سکتی ہے، حالانکہ۲۰۳۱ء کا امکان زیادہ ہے ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایلون مسک، اسپیس ایکس کے ارب پتی مالک جو مریخ پر آبادکاری کی خواہش رکھتےہیں، نے ایک تاریخ طے کر دی ہے کہ انسان کب سرخ سیارے پر پہنچے گا۔ مسک نے جمعہ کی صبح ایکس پر پوسٹ کیا، جو کہ ان کا اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہےکہ ’’اسٹارشپ اگلے سال کے آخر میں مریخ کیلئے روانہ ہو گا، جس میں آپٹیمس ہو گا۔ اگر یہ لینڈنگ کامیاب رہی، تو انسانوں کی لینڈنگ ۲۰۲۹ءمیں شروع ہو سکتی ہے، حالانکہ۲۰۳۱ء کا امکان زیادہ ہے،۔‘‘
اسٹارشپ، اسپیس ایکس کا ایک بڑا، سپر ہیوی لفٹ لانچ وہیکل ہے اور ٹیسلا کا ہیومنائیڈ روبوٹ آپٹیمس کہلاتا ہے۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب اسپیس ایکس اپنی۲۳؍ ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ مسک، جو طویل عرصے سے انسانیت کو ایک کثیر سیاراتی نوع بنانے کے خیال کے حامی رہے ہیں، نے کمپنی کی تیز رفتار ترقی کو ’’ایکسپونینشل کرو‘‘ کہا۔۲۰۰۶ء میں، اسپیس ایکس نے صرف ایک راکٹ لانچ کیا تھا۔۲۰۲۳ء تک، یہ تعداد بڑھ کر۹۸؍ لانچز تک پہنچ گئی۔ صرف۲۰۲۴ء میں، کمپنی نے۱۳۳؍ لانچز کی ہیں۔  

یہ بھی پڑھئے: پناہ گزینوں کی پہلی پسند آئس لینڈ، ریمٹلی ۲۰۲۵ء امیگریشن انڈیکس کے تنائج

مسک جو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے سربراہ بھی ہیں نے بار بار دلیل دی ہے کہ زمین کو موسمیاتی تبدیلی سے لے کر جوہری جنگ تک بہت سے وجودی خطرات درپیش ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ مریخ پرایک خود کفیل کالونی تہذیب کی بقا کیلئے ضروری ہے۔ جبکہ ناسا کی دلچسپی مریخ کےتعلق سے کافی کم جارحانہ ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق، ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ ۲۰۴۰ءکی دہائی تک مریخ پر انسانوں کی لینڈنگ کی توقع نہیں رکھتی، جو کہ مسک کے ہدف سے ایک دہائی یا اس سے زیادہ بعد کی بات ہے۔تاہم کئی لوگوں  کا خیال ہے کہ مسک کا جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑنے کا ایک طریقہ ہے، جن کی اپنی خلائی کمپنی، بلیو اوریجن، ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتی ہے جہاں انسان نظام شمسی میں وسیع خلائی اسٹیشنوں میں رہتے ہیں۔  

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کے یمنی حوثیوں پر حملے، شدید بمباری سے۳۱؍ افراد ہلاک

رپورٹس کے مطابق، اسپیس ایکس کے مریخ کی تجویز کردہ کالونی کی ڈرائنگ کو بعض اوقات اندرونی طور پر’’ہائپ پیکیج‘‘ کہا جاتا ہے۔ اگر مشن کامیاب ہو جاتا ہے، تو اسٹارشپ کا دوسرا بڑا سنگ میل انسانوں کی لینڈنگ ہو گی۔ مسک کیلئے، یہ صرف کاروبارنہیں بلکہ ایک ذاتی خواب بھی  ہے۔۲۰۱۹ء کے ٹائم کے ایک انٹرویو میں، انہوں نے اپنی ترغیب کا موازنہ ڈگلس ایڈمز کی کتاب ’’دی ہچ ہائیکرز گائیڈ ٹو دی گیلیکسی ‘‘سے کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا: ’’کائنات جواب ہے۔ سوالات کیا ہیں؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK