ٹیکنالوجی کے ارب پتی کاروباری ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں امریکہ اور یورپ کے درمیان مکمل آزاد تجارت دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف(محصولات) عائد کرنے کے اعلان کے کچھ دن بعد دیا۔
EPAPER
Updated: April 06, 2025, 5:02 PM IST | Washington
ٹیکنالوجی کے ارب پتی کاروباری ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں امریکہ اور یورپ کے درمیان مکمل آزاد تجارت دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف(محصولات) عائد کرنے کے اعلان کے کچھ دن بعد دیا۔
ٹیکنالوجی کے ارب پتی کاروباری ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں امریکہ اور یورپ کے درمیان مکمل آزاد تجارت دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف(محصولات) عائد کرنے کے اعلان کے کچھ دن بعد دیا۔مسک، جو ٹرمپ کے مشیر ہیں اور امریکی عوامی اخراجات کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، نے سنیچر کو اٹلی کی دائیں بازو کی جماعت لیگ پارٹی کے فلورنس میں منعقدہ کانگریس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’میرے خیال میں، یورپ اور امریکہ دونوں کو مثالی طور پر صفر ٹیرف کی صورت حال کی طرف جانا چاہیے، جس سے یورپ اور شمالی امریکہ کے درمیان ایک مؤثرآزادانہ تجارتی زون بن جائے۔‘‘
لیگ پارٹی کے لیڈرمیٹیو سالوینی کے ساتھ انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ’’ اگر لوگ یورپ یا شمالی امریکہ میں کام کرنا چاہیں تو انہیں ایسا کرنے کی اجازت ہونی چاہئے، یقینی طور پر میں نے یہ تجویز صدر کو بھی دی ہے۔‘‘ مسک جو ماضی میں اٹلی کی دائیں بازو کی وزیر اعظم جارجیا میلونی ، اور ان کی پارٹی کے قریب رہے ہیں، نے سالوینی کی لیگ پارٹی کی بھی حمایت کی ہے۔اٹلی کے وزیر خزانہ جیانکارلو جورجیٹی،نے امریکی ٹیرف کے جواب میں ٹیرف لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ مسک نے اٹلی میں سیٹلائٹ مواصلات کے نظام کیلئے ان کی کمپنی اسٹار لنگ کے انتخاب پر سالوینی کا شکریہ ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کے جوابی ٹیرف کے خلاف عالمی سطح پر شدید ردعمل
واضح رہے کہ مسک کا یہ بیان ٹرمپ کے دنیا بھر کے ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے حکم نامےکے بعد آیاہے، اس اقدام نے کئی ماہ سے جاری بازار کی غیر مستحکم صورتحال کو مزید ابتر کردیا۔ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت، اٹلی، جس کا امریکہ کے ساتھ بڑا تجارتی خسارہ ہے، کو دیگر یورپی یونین ممالک کے ساتھ۲۰؍ فیصد عمومی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔یورپی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کے سربراہ نے یورپی یونین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر۲۰؍ فیصد نئے ٹیرف کے اعلان پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ’’ یورپی یونین قانونی، جائز، متناسب اور فیصلہ کن اقدامات کے ساتھ جواب دے گی، ‘‘ساتھ ہی انہوں نے یورپی جمہوری فیصلہ سازی اور معاشی خودمختاری کے تحفظ کا عہد کیا۔