• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ’آپ ‘ ایم ایل اے امانت اللہ خان کو گرفتار کیا

Updated: September 02, 2024, 2:54 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ای ڈی نے ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کےبعد ان سے چھ گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی ، بعد ازیں ان کو گرفتار کرلیا۔

 `Aap` MLA Amanatullah Khan. Photo: INN
`آپ` کے ایم ایل اے امانت اللہ خان۔ تصویر : آئی این این

پیر کو عام آدمی پارٹی (آپ) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے گرفتار کیا۔ ایجنسی نے ان کے گھر پر چھاپہ مارااور ان سے چھ گھنٹے تک پوچھ تاچھ کرنے کے بعد یہ  کاروائی کی گئی۔
پیر کی صبح امانت اللہ خان نے اپنے ’ایکس ‘ اکاؤنٹ پر لکھا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ان کے دہلی کے اوکھلا میں واقع گھر گرفتار کرنے پہنچی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ ای ڈی کے لوگ ابھی مجھے گرفتار کرنے میرے گھر پہنچے ہیں۔‘‘
آپ ایم ایل اے نے اپنےایک ویڈیومیں کہا کہ تفتیشی ایجنسی انہیں پچھلے ۲؍ برسوں سے پریشان کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:حریت لیڈر سید سلیم گیلانی پی ڈی پی میں شامل

انہوں نے کہا کہ صبح کے سات بجے ہیں اور ای ڈی سرچ وارنٹ کے نام پر مجھے گرفتار کرنے میرے گھر آئی ہے۔ میرے ساس کو کینسر ہے اور فی الحال میرے گھر میں رہ رہی ہیں۔ میں نے انہیں یہ لکھا ہے، اور میں نے ان کے ہر نوٹس کا جواب دیا ہے۔ یہ لوگ مجھے پچھلے ۲؍سال سے مسلسل پریشان کررہے ہیں۔ ان کا صرف ایک مقصد ہے ہماری پارٹی کو توڑنا۔ ہم جھکنے والے نہیں ہیں، اور ہم ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔‘‘
ایجنسی نے حال ہی میں امانت اللہ خان کے خلاف دہلی وقف بورڈ کیس میں تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اس کی جائیدادوں کو لیز پر دینے کے سلسلے میں ایجنسی کے سامنے پیش نہ ہونے کیلئے شکایت درج کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:کھانے پینے کی اشیاء دورانِ سفر لے جانے پر کوئی پابندی نہیں

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے الزام لگایاتھا کہ خان نے پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کرکے اپنے کردار کو گواہ سے ملزم تک بڑھا دیا ہے اور وہ تفتیش سے بھاگ رہے ہیں ۔ ای ڈی کے وکیل نے مزید کہا کہ وہ ان کے خلاف کبھی بھی تحقیقات مکمل نہیں کرسکے کیونکہ وہ کبھی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ 
چار لوگوں اور ایک فرم کے خلاف چارج شیٹ پہلے ہی داخل کردی گئی ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقہ سے وقف کی املاک جس کی مالیت ۱۰۰؍ کروڑ ہیں، کو لیز پر دیا۔ ان پر مزید یہ الزام ہے کہ انہوں نے دہلی وقف بورڈ کی صدار ت کے دوران ۳۲ ؍ کنٹریکٹ ملازمین کی تقرری کی تھی۔ جنہوں نے قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK