نیویارک یونیورسٹی اسٹرن اور دی وارٹن اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے روہن میرچندانی نے ۲۰۱۳ء میں ڈرمس فوڈ انٹرنیشنل کی بنیاد رکھی تھی۔
EPAPER
Updated: December 23, 2024, 6:51 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
نیویارک یونیورسٹی اسٹرن اور دی وارٹن اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے روہن میرچندانی نے ۲۰۱۳ء میں ڈرمس فوڈ انٹرنیشنل کی بنیاد رکھی تھی۔
دہی کے مشہور برانڈ ایپی گامیا کے شریک بانی روہن میرچندانی، سنیچر کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ ۴۲ سال کے تھے۔ ایپی گامیا کی پیرنٹ کمپنی ڈرمس فوڈ انٹرنیشنل Drums Food International نے اس خبر کی تصدیق کی۔ کمپنی کی سینئر ممبران نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ اس مشکل وقت میں میرچندانی خاندان کے لئے پرائیویسی کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھئے: متوسط طبقہ پر پھر پڑی جی ایس ٹی کی مار
ایک مشترکہ بیان میں، کمپنی کے سی او او اور بانی ممبر انکور گوئل اور شریک بانی اور ڈائریکٹر ادے ٹھاکر نے کہا کہ ایپی گامیا فیملی کے اس نقصان پر ہم سب غمزدہ ہیں۔ روہن ہمارے سرپرست، دوست اور رہنما تھے۔ ہم ان کے خواب کو طاقت اور جوش کے ساتھ آگے بڑھانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم رہیں گے۔ روہن کا وژن اور اقدار ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔ ایپی گامیا کے بورڈ نے مزید کہا کہ روہن نہ صرف ایک وژن رکھنے والے رہنما تھے بلکہ ہر اس شخص کے لئے ایک تحریک بھی تھے جو انہیں جانتا تھا۔ ہم روہن کی میراث کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لئے کمپنی کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: شیئر بازار: گزشتہ ہفتہ سرمایہ کاروں کو ۱۸؍لاکھ کروڑ روپے کا نقصان
روہن میرچندانی کے اچانک انتقال کی خبر سے اسٹارٹ اپ کمیونٹی کو صدمہ پہنچا ہے۔ متعدد صنعتکاروں نے میرچندانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ نیویارک یونیورسٹی اسٹرن NYU Stern اور دی وارٹن اسکول The Wharton School سے تعلیم حاصل کرنے والے میرچندانی نے ۲۰۱۳ء میں ڈرمس فوڈ انٹرنیشنل کی بنیاد رکھی تھی۔