Inquilab Logo Happiest Places to Work

متحدہ عرب امارات میں۲۵؍ ہندوستانیوں کو سزائے موت: وزارت خارجہ

Updated: March 22, 2025, 3:44 PM IST | New Delhi

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ اس وقت بیرونی جیلوں میں ہندوستانی قیدیوں، جن میں زیر سماعت قیدی شامل ہیں، کی تعداد۱۰۱۵۲؍ ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں ۲۵؍ ہندوستانی شہریوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

Indian Parliament۔ Photo: INN
ہندوستانی پارلیمنٹ ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ اس وقت بیرونی جیلوں میں ہندوستانی قیدیوں، جن میں زیر سماعت قیدی شامل ہیں، کی تعداد۱۰۱۵۲؍ ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں ۲۵؍ ہندوستانی شہریوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔تاہم، ان فیصلوں پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔حکومت کے مطابق، کل۴۹؍ ہندوستانیوں کو آٹھ مختلف ممالک میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے علاوہ، سعودی عرب میں۱۱؍، ملائیشیا میں۶؍، کویت میں۳؍، اور انڈونیشیا، قطر،امریکہ اور یمن میں ایک ایک ہندوستانی کو سزائے موت دی گئی ہے۔ تاہم ان تمام سزائے موت پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: دہلی فساد کیس میں ۸؍ افراد کے خلاف الزامات طے، ۱۱؍ کو بری کردیا گیا

یہ ڈیٹا وزارت خارجہ نے راجیہ سبھا میں انڈین یونین مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ پی وی عبدالوہاب کے سوالات کے جواب میں فراہم کیا۔ وہاب نے پوچھا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بیرون ملک جیلوں میں سالوں سے پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی تفصیلات کیا ہیں، اور مرکز حکومت انہیں کیا قانونی مدد فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی جاننا چاہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کسی بھی ہندوستانی کو بیرون ملک پھانسی دی گئی ہے یا وہ سزائے موت کا انتظار کر رہے ہیں، اور مرکز حکومت نے ان کی جان بچانےکیلئے کیا کوششیں کی ہیں۔ 
وزیر خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے ایک تحریری جواب میں کہا، کہ ’’وزارت کے پاس موجود معلومات کے مطابق، اس وقت بیرونی جیلوں میں ہندوستانی قیدیوں، جن میں زیر سماعت قیدی شامل ہیں، کی تعداد۱۰۱۵۲؍ ہے۔‘‘ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ملائیشیا، کویت، قطر اور سعودی عرب میں ہندوستانی شہریوں کو پھانسی دی گئی ہے۔۲۰۲۴ء میں، کویت اور سعودی عرب میں تین تین ہندوستانیوں کو پھانسی دی گئی یا سزائے موت سنائی گئی، جبکہ زمبابوے میں ایک ہندوستانی کو پھانسی دی گئی۔۲۰۲۳ء میں، کویت اور سعودی عرب میں پانچ پانچ ہندوستانیوں کو پھانسی دی گئی، اور ملائیشیا میں ایک ہندوستانی کو پھانسی دی گئی۔  

یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دورے پر ۲۵۸؍کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی ہے

وزیر نے کہاکہ ’’متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے ڈیٹا شیئر نہیں کیا گیا ہے، اس لیے کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔ وزارت کے پاس غیر رسمی معلومات کے مطابق۲۰۲۰ء سے۲۰۲۴ء تک کسی ہندوستانی کو پھانسی نہیں دی گئی۔‘‘ سنگھ نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت بیرون ملک ہندوستانی شہریوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو انتہائی اہمیت دیتی ہے، بشمول بیرونی جیلوں میں قید ہندوستانیوں کے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی مشن ان تمام شہریوں کوکونسلر تک رسائی فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ جیل میں موجود ہندوستانی شہریوں کو اپیل اور رحم کی درخواست دائر کرنے سمیت متعدد قانونی چارہ جوئی کیلئے بھی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ بیرونی جیلوں میں موجود ہندوستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے معاملے کو ہندوستانی مشن باقاعدگی سے متعلقہ مقامی حکام کے ساتھ زیر بحث لاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK