• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آٹا، دال، چاول، سبزیاں، ریچارج سب مہنگا

Updated: July 11, 2024, 9:13 AM IST | New Delhi

کانگریس پارٹی کی ترجمان سپریہ شرینیت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں مودی حکومت کی ۱۳؍ بڑی ناکامیوں کا ذکر کیا گیا۔

Skyrocketing inflation has made the life of the common man difficult. Photo: INN
آسمان چھوتی مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ تصویر: آئی این این

نوتشکیل شدہ مودی حکومت کو ۱۰؍ جولائی کو  ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس موقع پر کانگریس نے مودی سرکار کا رپورٹ کارڈ پیش کیا ہے۔ اس رپورٹ کارڈ میں حکومت کی کئی ناکامیوں کا ذکر کیا گیا ۔ کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے پارٹی ترجمان سپریا شرینیت کاایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ مودی حکومت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیش آئے واقعات اور ملک کے موجودہ حالات پر گفتگو کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ: مسلم خاتون طلاق کے بعد بھی قانونی طور پر نفقہ کا دعویٰ کرسکتی ہے

اس ویڈیو میں مودی حکومت کی ۱۳؍ ناکامیوں کا خصوصی تذکرہ ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’نریندر مودی کی نئی حکومت کا  ایک مہینے کا رپورٹ کارڈ : پہلی ناکامی، جموں کشمیر میں ۳؍دہشت گردانہ حملوں میں ۸؍ فوجی شہید اور ۱۰؍ عام  شہری  ہلاک، دوسری ناکامی ،جلپائی گوڑی میں دردناک ریل حادثہ، تیسری ناکامی، نیٹ یوجی میں دھاندلی، پیپر لیک، چوتھی ناکامی یو جی سی نیٹ پیپر لیک، پانچویں ناکامی، سی ایس آئی آر نیٹ امتحان ملتوی، چھٹی ناکامی، نیٹ۔پی جی امتحان بھی  ملتوی، ساتویں بڑی ناکامی، آٹا، دال، دودھ، سبزیاں، ریچار سب مہنگا ہوگیا، آٹھویں ناکامی  ٹول ٹیکس ۱۵؍ فیصد بڑھ گیا، نویں ناکامی، سی این جی کی قیمت میں اضافہ ، ۱۰؍ ویں  ناکامی، روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ، گیارہویں ناکامی، ایف ڈی آئی ۴۳؍ فیصد نیچےآگیا، بارہویں ناکامی ، بے روزگاری نے گزشتہ ۸؍ ماہ کا اپنا ہی  ریکارڈ توڑا اور ۱۳؍ ویں بڑی ناکامی  ،منی پور اب بھی جل رہا ہےلیکن وزیر اعظم مودی اب بھی خاموش ہیں۔‘‘  

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان: یوکرین معاملے پر روس کے ساتھ اختلاف غیرحقیقی

ویڈیو میں کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت انہی ناکامیوں پر مختصر رد عمل ظاہر کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ایک ماہ کی مودی حکومت میں آٹا ، دال ، چاول ،دودھ ، سبزیاں یہاں تک کہ موبائل ریچارج بھی کئی گنا مہنگا ہو گیا لیکن نریندر مودی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔  اس ایک ماہ میں کیا ہوا؟ اس ایک ماہ میں جموں کشمیر میں ایک نہیں، دو نہیں  چار دہشت گردانہ  حملے ہوئے ہیں۔ وہ دہشت گردی ختم کرنے کی بات کرتے تھے، لیکن یہاں تو روز بروز حملے بڑھ رہے ہیں۔

سپریہ شرینیت کے مطابق  جلپائی گوڑی میں ایک بڑا ریل حادثہ ہوا۔ سوچا تھا کہ پچھلی بار بالاسور کے حادثے سے کچھ سبق سیکھیں گے لیکن یہاں تو غلطی ماننے کے بجائے ذمہ داری کسی اور پر ڈالی جارہی ہے۔ کانگریس پارٹی کی ترجمان نے اس دوران پیپر لیک کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایک ماہ کے دوران تو  پیپر لیک کی جیسے آفت آ گئی ہے ۔ ہر روز امتحان ملتوی یا پیپر لیک کی خبریں آر ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ریچارج جو اب بنیادی ضرورت بن گیا ہے وہ بھی مودی حکومت میں گزشتہ ایک ماہ میں ۲۰؍ فیصد سے زائد مہنگا ہو گیا ہے۔ سرکار نے سی این جی کے دام بھی بڑھادئیے ہیں۔ ایسے میں سوال یہی اٹھتا ہے کہ آخر مودی حکومت اپنی ذمہ داری کب سمجھے گی؟ وہ کب ملک کے کروڑوں عام شہریوں کو راحت پہنچانے والے اقدام کریگی۔  واضح رہے کہ مہنگائی کے اثرات صرف کانگریس پارٹی ہی محسوس نہیں کررہی ہے ترنمول کانگریس کی مغربی بنگال حکومت نے بھی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے اور مارکیٹس میں چھاپہ ماری شروع کروائی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK