• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ کی اکثریت اسرائیل کو غیر مشروط ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف: سابق افسران

Updated: October 17, 2024, 10:03 PM IST | Washington

جو بائیڈن کی اسرائیل کی بے جا حمایت کے خلاف مستعفی ہونے والے تعلیمی محکمہ کے مشیر نے امریکہ میں لابنگ تنظیم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد عوامی سطح پر شعور پیدا کرکے صدر اور انتخابی امیدوار پر دباؤ بنایا جاسکے، سابق افسران کا کہنا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت اسرائیل کی بے جا حمایت کے خلاف ہے۔

A scene of devastation caused by Israel`s attack on a refugee camp in a Gaza hospital. Photo: PTI
اسرائیل کے ذریعے غزہ اسپتال میں واقع پناہ گزین کیمپ پر حملے سے ہوئی تباہی کا منظر۔ تصویر: پی ٹی آئی

امریکی صدر جو بائیڈن کی اسرائیل کی بے جا حمایت کی مخالفت میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے والے دو امریکی حکام نے لابنگ تنظیم کا آغاز کر دیا ہے۔جس کا مقصد اسرائیل فلسطین مسلے پر امریکہ کے سابقہ موقف کی تجدید ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے سابق افسر جوش پال اورطارق حبش جو امریکی تعلیمی محکمہ کے مشیر تھے کہا کہ امریکی عوام اسرائیل کو غیر مشروط ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف ہیں، لیکن منتخب حکومت نے عوامی رائے کو پس پشت ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم انہیں امیدواروں کی حمایت کرے گی جن کی پالیسی انسانی حقوق اور مساوات پر مبنی ہوں گی، اور مشرق وسطیٰ میں بشمول اسرائیل انہیں ممالک کو امریکی ہتھیار فراہم کرے جو امریکی اور انسانی حقوق کے قوانین پر عمل پیرا ہوں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے سفاکانہ حملے

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور حال ہی میں لبنان پر اسرائیلی حملوں کے سبب عرب اور مسلمان رائے دہندگان جنہوں نے ۲۰۲۰ء میں جو بائیڈن کی حمایت کی تھی، کملا ہیرس کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔حبش کا کہنا ہے کہ’’ امریکیوں کا موقف واضح ہے وہ انسانی بحران کے ذمہ دار نہیں بننا چاہتے، عوام کی اکثریت ان مہلک ہتھیاروں کی ترسیل کے خلاف ہیں جو فلسطینی عوام کی نسل کشی میں استعمال ہو رہے ہیں۔‘‘ اس کے علاوہ مسلم اور عرب نے جو بائیڈن سے فوری اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ بائیڈن کی تائید یافتہ کملا ہیرس کو ڈونالڈ ٹرمپ سے سخت مقابلہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کنیڈا میں سکھ علیحدگی پسند کے قتل کی تحقیق میں ہندوستان تعاون نہیں کررہا:امریکہ

واضح رہے کہ امریکہ اسرائیل کو سب سےزیادہ ہتھیار فراہم کرنے والا ملک ہے، ساتھ ہی غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے عربوں ڈالر کی امداد بھی اسرائیل کو دی جا چکی ہے۔اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ۴۲؍ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں خطے میں خوراک کی فراہمی رک گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK