• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: سابق وزیراعظم شاہد عباسی نے ’عوام پاکستان‘ نامی نئی سیاسی پارٹی شروع کی

Updated: July 06, 2024, 10:10 PM IST | Islamabad

پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج ’’عوام پاکستان‘‘ نامی اپنی نئی سیاسی پارٹی کی بنیاد ڈالی ہے۔ ان کی پارٹی کا مقصد ’’نظام کی تبدیلی اور آئین کی عظمت کو بحال کرنا ہے۔‘‘ پارٹی کا نعرہ ’’بدلیں گے نظام‘‘ ہے۔ اس پارٹی میں کسی بھی فرد کو شامل ہونے کی آزادی ہے۔

Shahid Khaqan Abbasi. Photo: X
شاہد خاقان عباسی۔ تصویر: ایکس

پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج سرکاری طورپر نئی سیاسی پارٹی قائم کی ہے۔ ان کے اس قیام کا مقصد ملک کے نظام کی تبدیلی اور آئین کی عظمت کو بحال کرنا ہے۔ سیاسی پارٹی، جنہیں انہوں نے عوام پاکستان پارٹی کا نام دیا ہے، کا نعرہ ہے’’بدلیں گے نظام۔‘‘ پارٹی کے مطابق ملک کی تبدیلی کی خواہش رکھنے والا کوئی بھی شخص پارٹی میں شامل ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ خاقان عباسی نے ۲۰۱۷ء تا ۲۰۱۸ء، جب پاکستانی سپریم کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا، پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

عباسی، جن کا تعلق پاکستان کے راولپنڈی کے مری سے ہے، نے ۲۰۱۸ء میں پاکستان کی پی ایم ایل این پارٹی کی پالیسیوں میں اختلاف رائے ہونے کی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور ۲۰۲۲ء میں حکومت کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔ عباسی بزنس مین ہیں اور ملک کی ایئربلیو فضائی ان کے خاندان کی ملکیت ہے۔ انہوں نے ۱۹۹۸ء میں سیاست میں اپنے قدم جمائے تھے اور پاکستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ پی ایم ایل این سے ۶؍ مرتبہ منتخب ہونے کاریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پارٹی کے چیف نواز شریف سے ان کے قریبی تعلقات تھے اور انہوں نے نواز شریف کی حکومت میں بطور وفاقی وزیر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ 

انہوں نے اپنی پارٹی کے لانچ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کامکمل سسٹم، جس میں حکومت ، پولیس اور ریونیو سسٹم بھی شامل ہے، ناکام ہو گیا ہے۔ اگر طاقت طاقت کو ضلعی سطح پر منتقل نہیں کیا گیا تو سسٹم آگے بڑھنے کے قابل نہیں رہے گا۔‘‘انہوں نے پاکستان کے حوالے سے مزید کہا کہ ’’ملک آئین کی پاسداری نہ کئے بغیر کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس پارٹی کی جڑیں پاکستان کے آئین اور پارلیمانی جمہوریت میں ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔المیہ یہ ہے کہ جنہوں نے آئین کی حفاظت کیلئے حلف اٹھایا ہے وہی اسے روعزانہ توڑتے ہیں۔ ۲۴۰؍ ملین کی آبادی پر مبنی یہ ملک اس طرح کیسے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے؟‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کا معاہدہ تکمیل کے قریب

عباسی نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی کے نظریات میں پاکستان کے باشندوں کا تعاون اور ان کی ذمہ داریوں کو اہمیت دینا اولین ترجیح ہوگی۔ انہوںنے پاکستان کے عوام سے کہا کہ ’’ہم یہ چاہتے ہیں کہ ملک کے عوام ملک کی ترقی میں شریک ہوں نہ کہ ملک سے حاصل کرنے کے بارے میں سوچیں۔ وہ لوگ جو ملک کی ترقی کیلئے شراکت داری کریں گے، ملک کو ترقی کی راہ پر چلنے میں تعاون کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سلوواکیہ: قاتلانہ حملے کے بعد وزیراعظم رابرٹ فیکو پہلی مرتبہ عوامی تقریب میں نظر آئے

انہوں نے فوج کی طاقت کے حوالے سے کہا کہ ’’لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ محکمہ مجھے پارٹی کی بنیاد ڈالنے کی اجازت دے گا یا نہیں؟ حالات یہ ہیں کہ یہاں محکمہ کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔ یہ سمجھتے ہیں کہ پارٹیاں کچھ بھی نہیں کر سکتیں کیونکہ محکمہ نے تمام پارٹیاں تشکیل دی ہیں۔‘‘ انہوں نے پاکستان کی سیاست کے تعلق سے کہ اب سیاست کا اہم مقصد سیٹیں حاصل کرنا ہو گیا ہے نہ کہ عوام کی خدمت کرنا۔‘‘ انہوں نے زور دیا کہ عوام پارٹی ایک ’’غیر روایتی پارٹی ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK