Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

صومالیہ نے فلسطینیوں کو افریقہ میں بسانے کی امریکی اسرائیل سازش کو مسترد کر دیا

Updated: March 15, 2025, 9:28 PM IST | Mogadishu

گزشتہ دن امریکہ اور اسرائل کے فلسطینیوں کو صومالیہ، سوڈان اور صومالی لینڈ میں بسانے کے منصوبے کو صومالیہ نے مسترد کردیا ہے۔ صومالیہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

صومالیہ کے وزیر خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ صومالیہ کسی بھی ایسی تجویز کو مسترد کرتا ہے جس سے فلسطینی عوام کے ان کی آبائی سرزمین پر پُرامن طریقے سے رہنے کے حق کو نقصان پہنچے۔وزیر خارجہ احمد معلم فقی نے رائٹرز کو بتایا کہ صومالیہ نے بھی کسی ایسے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں اس کی سرزمین کو دوسری آبادیوں کی آباد کاریکیلئے استعمال کرنا شامل ہو۔ اس کے علاوہ، صومالیہ کے الگ ہونے والے علاقے صومالی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ ’’فلسطینیوں کے حوالے سے کسی کے ساتھ ہماری کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔‘‘ دوسری جانب، وہائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے رائٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا ہے۔ اسی طرح تباہ کن خانہ جنگی سے نبردآزما ملک سوڈان نے بھی فوری طور پر رائٹرز کی جانب سے اپنی وزارت خارجہ کو تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دن امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر منصوبہ پیش کیا تھا کہ وہ غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرکے انہیں سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ میں آباد کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: جنوبی افریقہ کے سفارتکار ابراہیم رسول معطل، ٹرمپ سے نفرت کا الزام

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نام نہاد غزہ منصوبے کے تحت ۲۰؍ لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو مستقل طور پر دوسری جگہ بھیجا جائے گا۔ اس منصونے کی عالمی سطح پر مذمت ہورہی ہے مگر ٹرمپ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔ ٹرمپ نے تجویز پیش کی ہے کہ امریکہ اس علاقے کی ملکیت لے گا اور ایک بہترین علاقہ بنائے گا۔ خیال رہے کہ فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر منتقلی کے خیال کو اسرائیل کی منظم سازش سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، جب سے ٹرمپ نے یہ خیال گزشتہ ماہ وہائٹ ہاؤس کے اجلاس میں پیش کیا، اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اسے ایک ’’جرأت مندانہ وژن‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ دریں اثناء، غزہ کے فلسطینیوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ غزہ سے ان کی روانگی رضاکارانہ ہو گی۔ اس دوران عرب ممالک نے شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے اور ایک متبادل تعمیر نو کا منصوبہ پیش کیا ہے جو فلسطینیوں کو ان کی زمین چھوڑنے پر مجبور نہیں کرے گا، اور درجنوں ممالک اس کی حمایت کرچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل جدید تاریخ کی تیز ترین بھکمری مہم چلا رہا ہے: اقوام متحدہ

انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی زمین چھوڑنے کیلئے مجبور کرنا یا ان پر دباؤ ڈالنا ممکنہ جنگی جرم ہے۔ اس کے باوجود وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ’’اپنے وژن پر قائم ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK