Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

انادولو نے غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے والی اپنی کتاب ’دی ایویڈنس‘ کو ڈجیٹائز کردیا

Updated: March 03, 2025, 7:33 PM IST | Gaza

ترکی کی خبر رساں انادولو ایجنسی نے اسرائیل کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے والی اپنی کتاب ’’دی ایویڈنس‘‘ کو ڈجیٹائز کردیا ہے۔اس کتاب میں غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کر پردہ فاش کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انادولو ایجنسی نے اپنی کتاب ’’دی ایوڈینس‘‘، جس میں غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کو واضح ثبوتوں کے ساتھ قلمبند کیا گیا ہے، کو ڈجیٹائزکردیا ہے اور اب یہ کتاب پڑھنے کیلئے عالمی سطح پر موجود ہے۔ ’’دی ایویڈنس‘‘ نامی اس کتاب کو انادولو نے دسمبر ۲۰۲۳ء میں شائع کیا تھا اور اس میں ناقابل مسترد ثبوتوں کے ساتھ اسرائیل کے جنگی جرائم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔کتاب کی نظر ثانی اورتوسیع شدہ نویں جلد کو قارئین بآسانی پڑھ سکیں گے۔ کتاب کا ڈجیٹل ورژن aakitap.com.tr/kanit پر موجود ہے جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر قارئین اسرائیل کے جنگی جرائم کے شاہد بن سکتے ہیں۔اس ویب سائٹ پر ترکی، عربی اور انگریزی میں بھی معلومات دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کوئی بڑی اسکیم بند نہیں ہوگی، اپوزیشن کو پوری قوت سے جواب دیں گے‘‘

جنگی جرائم بے نقاب
ویب سائٹ کے ہوم پیج پر غزہ میں اسرائیل کے ذریعے استعمال کئے گئے سفید فاسفورس کے بم کی تصاویر لگائی گئی ہیں جبکہ نیچے نومبر ۲۰۲۳ء میں جرمنی کے چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کے درمیان ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آسکر ۲۰۲۵ء: فلسطینی فلم ’’نو اَدر لینڈ‘‘ کو بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ

انادولو ایجنسی کے سی ای او اور صدر سردار کارگوزنے ’’دی ایویڈنس ‘‘ پر اپنا تعارف بھی پیش کیا ہے جس میں تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعےبین الاقوامی فوجداری عدالت کے مطابق اسرائیل کے جنگی جرائم کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیا گیا ہے۔صارفین ویب سائٹ پر موجود دائیں اور بائیں کے ایروز کی مدد سے مزید تصاویر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ہر تصویر کے نیچے جنگی جرائم کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہیں جن کیلئے یہ تصاویر ثبوتوں کاکام کر رہی ہیں۔تفصیلات میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر کب ، کہاں اور کس  پس منظر میں کھینچی گئی ہیں۔اس میں فوٹوجرنسلٹ کا نام بھی ہیں اور اس مخصوص موقع کی معلومات بھی۔

یہ بھی پڑھئے: ہریانہ اور گجرات کے ووٹرس کو بنگال کی لسٹ میں جوڑدیا گیا!

ہلاک اور زخمی ہونے والی فلسطینیوں کے اعداد و شمار
ویب سائٹ پر غزہ جنگ میں ہلاک ، زخمی اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے اعدادوشمار بھی پیش کئے گئے ہیں جبکہ انادولو کے فری لانس کیمرہ مین مونتاسر الصواف کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے جو یکم دسمبر ۲۰۲۳ء کو اسرائیلی جنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی حکومت کا جمنا ندی میں کروز چلانے کا منصوبہ

غزہ میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کے نام
ایک وقف کردہ صفحے پر غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ۲۰۵؍ فلسطینی صحافیوں کے نام اور تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ دستاویزی تصاویر اور ڈیٹا بڑے پیمانے پر اسرائیل کے جنگی جرائم کا انکشاف کررہے ہیں۔مزید برآں انادولو ایجنسی کی نئی کتاب ’’دی ویٹنس‘‘ کو بھی ڈجیٹائز کیا جانے والا ہے جبکہ انادولو کی دوسری کتاب ’’دی ڈیفنڈینٹ‘‘ آنے والے دنوں میں آن لائن ریلیز کی جائے گی۔ انادولو کے اس پروجیکٹ کا مقصد غزہ میں اسرائیل کے جرائم کی دستاویزی تصاویر فراہم کرنا ہے جو بین الاقوامی جدوجہد اور موجودہ حالات کے تعلق سے آگاہی پھیلانے میں تعاون فراہم کر سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK