• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سپریم کورٹ نے ہیمنت سورین کی عرضی پر ای ڈی سے ۱۷؍ مئی کو جواب طلب کیا

Updated: May 13, 2024, 1:28 PM IST | Jharkand

سپریم کورٹ نے آج جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور مکتی مورچا کے لیڈر ہیمنت سورین کی جھارکھنڈ ہائی کورٹ کو چیلنج کرنے والی عرضی پر ۱۷؍ مئی کو ای ڈی نے جواب طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ ہیمنت سورین نے ۳؍ مئی کے ہائی کورٹ ان کی حراست کی درخواست کو مسترد کرنے والے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Hemant Soren is in ED custody. Photo: INN
ہیمنت سورین ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ نے آج جھارکنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ور مکتی مورچا کے لیڈر ہیمنت سورین کی مبینہ زمین اسکیم کے منی لانڈرنگ کیس میں ۱۷؍ منئی کو مرکزی تفتیشی ایجنسی سے جواب طلب کیا ہے۔اس ضمن میں سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنا اور جسٹس دیپانکردتا کی بینچ نے سینئر وکیل کپل سبل کے یہ کہنے کے بعد کہ ۲۰؍ مئی کو انتخابات ختم ہو جائیں گے اوراگر اس معاملے میں اتنی لمبی تاریخ دی گئی تو وہ تعصب کا شکار ہو جائیں گے۔سبل نےکہا کہ ہمیں الیکشن کی مہم کیلئے ضمانت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھئے: راہل سےعوامی بحث کی تجویز پر مودی خاموش، تیجسوی اور اسمرتی کو میدان میں اتارا گیا

بینچ نے اس کے جواب میں کہا کہ اس ہفتے کافی کام ہے اور بہت سی عرضیاں زیر سماعت بھی ہیں۔ عدالت نے ۲۰؍ مئی کی تاریخ تبدیل کرنے میں ناخوشی کا اظہار کیا لیکن کپل سبل اور سینئر وکیل انوربھ چودھری کے اپنی درخواست پر قائم رہنے کے بعد عدالت نے تاریخ ۱۷؍مئی تبدیل کر دی۔ تاہم، عدالت نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہم اس معاملے کی سماعت ۱۷؍ مئی کو کر پائیں گے یا نہیں پھر بھی ہم تاریخ تبدیل کر کے اسے ۱۷؍ مئی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: آج چوتھے مرحلے کی پولنگ، پانچویں مرحلے کیلئے انتخابی مہم میں شدت

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں ہمینت سورین کیلئے سینئر وکیل کپل سبل اور انوربھ چودھری پیش ہوئے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ۳؍ مئی کے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ان کی حراست کی درخواست کو مسترد کرنے والے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔انہوں نے یہ بھی درخواست کی تھی کہ جب تک عدالت اس معاملے میں فیصلہ نہ سنا دے انہیں انتخابات کی مہم کیلئے عبوری ضمانت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK