• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: فیفا نے اسرائیل فٹبال اسوسی ایشن کی معطلی کا فیصلہ موخر کردیا

Updated: July 19, 2024, 7:29 PM IST | Bangkok

بنکاک میں جاری اپنی سالانہ میٹنگ میں فیفا نے کہا کہ دونوں ہی فریقوں (پی ایف اے اور آئی ایف اے) کو اپنے موقف واضح کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ اس لئے اب اس ضمن میں پیرس اولمپکس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ پیرس اولمپکس ۲۶؍ جولائی تا ۱۱؍ اگست جاری رہے گا۔

FIFA President Gianni Infantino. Image: X
فیفا کے صدر جیانی انفانتینو۔ تصویر: ایکس

فلسطینی فٹ بال اسوسی ایشن (پی ایف اے) اور اسرائیل فٹ بال اسوسی ایشن (آئی ایف اے) کی جانب سے مزید وقت کی درخواست کے بعد فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے پیرس اولمپکس کے بعد تک آئی ایف اے کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کرنے کے بارے میں اپنا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ فیفا نے اپنے ایکس پوسٹ پر کہا کہ ’’آئی ایف اے کے خلاف پی ایف اے کیس کا آزاد قانونی جائزہ اس کی کونسل کو ۲۰؍ جولائی تک فراہم کیا جانا تھا۔ دونوں فریقوں کی جانب سے اپنے اپنے موقف کو جمع کرانے کی توسیع کی درخواستوں کے بعد اس عمل کو مناسب احتیاط اور مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فیفا قوانین کی خلاف ورزی کیلئے اسرائیلی ٹیم معطل ہونی چاہئے: قانونی ماہرین

واضح رہے کہ پی ایف اے نے فیفا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پروگراموں میں اسرائیل کی شرکت پر سوال اٹھائے ہیں، جس میں غزہ پر جنگ اور فلسطینی علاقوں پر قبضے کیلئے عالمی فٹ بال گورننگ باڈی (فیفا) سے اسرائیل کی معطلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسرائیل کی معطلی کا معاملہ مئی میں بنکاک میں ہونے والی فیفا کی سالانہ کانگریس میں زیر بحث آیا، جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسرائیل کی حیثیت کا تعین کرنے کیلئے دو ماہ کے اندر کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ پٹی کے سیویج میں ۲؍ طرح کے پولیو وائرس پائے گئے ہیں: اسرائیلی وزارت صحت

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس ۲۶؍ جولائی سے ۱۱؍ اگست تک منعقد ہوں گے جبکہ مردوں کے فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچ ۲۴؍ جولائی سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK