• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اقوام متحدہ کا یو این سیکوریٹی کاؤنسل میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

Updated: July 18, 2024, 2:56 PM IST | New Delhi

بدھ کو اقوام متحدہ سلامتی کاؤنسل میں ہندوستان کے نائب نمائندے آر رویندر نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور یرغمالوں کی بلا شرائط رہائی کا مطالبہ کیا ہےاور کہا کہ ہندوستان مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے جنگ کے پر امن حل کے حق میں ہے۔

India`s representative to the UN Security Council, Ravindra, can be seen addressing. Image: X
یو این سلامتی کاؤنسل میں ہندوستان کے نمائندے رویندر کو خطاب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس

بدھ کو اقوام متحدہ ( یو این) کے سلامتی کاؤنسل میں ہندوستان نے غزہ میں فوری اور مستقبل جنگ بندی کے اپنے مطالبے کو دہرایا ۔ ہندوستان نے حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں۳۹؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۹؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں ۱۵؍ ہزار تعداد بچوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اُتر پردیش میں سیاسی اُٹھا پٹخ تیز،بڑی تبدیلیوں کا اشارہ

بدھ کواقوام متحدہ میں ہندوستان کے نائب نمائندہ آر رویندرنے مشرقی وسطیٰ میں اقوام متحدہ (یو این) کے سلامتی کاؤنسل کے آزادانہ مباحثہ میں غزہ کی حمایت میں یہ کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی تھی۔ ہم اسرائیل حماس جنگ کے نتیجے میں فلسطین میں جانوں کے ضیاع کی بھی سخت مخالفت کرتے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جنگ روکنے،اس کی شدت کو کم کرنے اور سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے پر امن حل تلاش کرنا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش احتجاج: مہلوکین کی تعداد ۷؍ہوگئی، یونیورسٹیاں غیر معینہ مدت کیلئے بند

انہوں نے کہا کہ ’ہم غزہ میں مکمل فوری اور مستقل جنگ بندی اور محفوظ، بروقت،بلاروک ٹوک اور مستقل انسانی امداد اور طبی خدمات کی رسائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔مزید برآں ہم تمام یرغمالوں کی بلاشرائط رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ رویندر نے مزید کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ جمہوریت کو قائم کرنے کیلئے دو ریاستی حل اور آزادانہ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔ہندوستان نے ۲۰۱۸ءسے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گرین (یو این آر ڈبلیو اے) کو ۵؍ ملین ڈالر (یعنی ۸ء۴۱؍ کروڑ روپے) کی فنڈنگ کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK