• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیل کا حملہ دل دہلا دینے والا ہے: ہندوستانی وزارت خارجہ

Updated: May 31, 2024, 3:47 PM IST | Jerusalem

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج کہا کہ بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیل کا حملہ دل دہلا دینے والا اور تشویشناک ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ سے ۲؍ ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔خیال رہے کہ ۲۶؍ مئی کو اسرائیل کے رفح کے ایک کیمپ پر حملے کے نتیجے میں ۳۶؍ ہزارفلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

The condition of Rafah camp after Israeli strike. Image: X
اسرائیل کے حملے کے بعد رفح کے کیمپ کی حالت دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر: ایکس

ملک کی وزارت خارجہ نے آج کہ رفح میں بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلکا حملہ ’’دل دہلا دینے والا ‘‘ اور ’’گہری تشویش کا معاملہ‘‘ ہے۔ خیال رہے کہ ۲۶؍ مئی کو اسرائیل کے رفح کے ایک پناہ گزین کیمپ میں حملے کے نتیجے میں ۴۵؍ فلسطینی شہید جبکہ ۲۵۰؍ زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیل کے اس حملے کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کرناٹک جنسی ہراسانی معاملہ: پرجول ریونا کرناٹک پولیس کی گرفت میں

اسرائیل کے غزہ کے اطراف حملوں کے بعد رفح فلسطینیوں کیلئے واحد پناہ گاہ تھی جہاں اسرائیل نے ۷؍ مئی کو حملے شروع کئے تھے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ’’بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ میں اسرائیل کا حملہ ہمارے لئے تشویش ناک ہے۔ ہم نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران مسلسل شہریوں کی حفاظت اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اعداد و شمار کے ذریعے کھرگے کی مودی پر تنقیدیں

رندھیر جیسوال نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان نے ہمیشہ دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے جن میں خودمختار اور اورتسلیم شدہ اور باہمی طور پر متفقہ سرحدیں، امن کے ساتھ اسرائیل کے شانہ بشانہ آزادانہ اورخودمختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے منگل کو ناروے اور اسپین نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی تھی۔ عالمی مذمت کے باوجود بھی اسرائیل نے رفح پر اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔ خیال رہے کہ ۷؍ اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک ۳۶؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK