• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ: اسرائیل نے کپڑے، کمبل اور جوتوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی

Updated: November 27, 2024, 4:40 PM IST | Jerusalem

یورو میڈیٹیرانین ہیومن رائٹس مانیٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’اسرائیل نے پورے سال غزہ میں کمبلوں،کپڑوں، جوتوں اور دیگر بنیادی اشیاء کے داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے موسم سرما کے آغازکے بعد فلسطینیوں کیلئےمشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔‘‘

The winter and rains have made life difficult for Palestinians. Photo: X
موسم سرما اور بارش کی وجہ سے فلسطینیوں کی زندگی مشکل ہوگئی ہے۔ تصویر: ایکس

یورو میڈیٹیرانین ہیومن رائٹس مانیٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’اسرائیل نے پورے سال غزہ میں کمبلوں، کپڑوں اور جوتوں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی ۔ علاوہ ازیں اسرائیل نے جن بنیادی اشیاء کی رسائی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے ان میں بچوں کے استعمال کی اہم چیزیں بھی شامل ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جنگ بندی کی اُمیدوں کےبیچ بیروت پر حملوں میں شدت

منگل کو ادارے کے ذریعے جاری کئے گئے بیان میں زور دیاگیا ہے کہ ’’شہریوں کیلئے بنیادی اشیاء کی رسائی پر پابندی عائد کرنے کے بعد کوئی بھی قانونی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔‘‘ ادارے نےبنیادی اشیاء کی سپلائی پر پابندی عائد کر کے فلسطینیوں کیلئے زندگی کو مزید مشکل بنانے کا الزام عائد کیا۔ ادارے کے مطابق یہ غزہ میں اسرائیل کے ذریعے جنگی جرائم اور نسل کشی کی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اس مدت میں غزہ میں جتنے ٹرکوں کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے ان کےذریعے فلسطینیوں کی روزانہ کی ضروریات کا صرف ۶؍ فیصدمکمل ہوا ہے۔ ان امداد میںزیادہ تر کھانے کی سپلائی تھی جبکہ کپڑے اور جوتے وغیرہ ایک فیصد سے بھی کم تھے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ وزیراعظم نے آئین نہیں پڑھا‘‘

ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’اسرائیل نے غزہ کے تقریباً ۷۰؍ فیصد گھروں اور بازاروں کو تباہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کیلئے کپڑے اور ضروریات زندگی کی دیگر چیزوں کی رسائی مشکل ہوچکی ہے۔‘‘ادارے کے مطابق تقریباً ۲؍ ملین فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بے گھر کر دیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر افراد نے گھروں، اسکولوں اور پناہ گزین خیموں میں پناہ لی ہے۔ اس میں سے ایسے بھی افراد ہیںجو کئی مرتبہ بے گھرہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۴۴؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ایک لاکھ سے زائدزخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK