• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اٹلی کا یو این آر ڈبلیو اے کو فنڈنگ بحال کرنے کا اعلان

Updated: May 25, 2024, 4:20 PM IST | Rome

اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ اٹلی فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی کو فنڈنگ دوبارہ بحال کرے گا۔ تاجانی کے مطابق اٹلی حکومت نے فلسطینی آبادی کی مدد کیلئے نئی فنڈنگ تیار کی ہے جس کی مالیت ۳۵؍ملین یورو ہے۔

During the war, the Palestinians faced food shortages. Image: X
جنگ کے دوران فلسطینیوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ تصویر: ایکس

اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیوتاجن نے فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ سے ملاقات کے بعد کہا کہ روم فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کودی جانے والی اپنی فنڈنگ دوبارہ بحال کرے گا۔

محمد مصطفیٰ تاجانی کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اٹلی نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کیلئے یو این آر ڈبلیو اے کو فنڈنگ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن صرف اس بات کی ضمانت کے بعد کہ رقم کو دہشت گردی کیلئےاستعمال نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: مغربی کنارہ میں فلسطین حامی مظاہرہ ، مسلم ممالک سے جنگ کے خاتمے کیلئے فوجی مداخلت کا مطالبہ

تاجانی نے کہا کہ انہوں نے فلسطینی وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے فلسطینی آبادی کی مدد کیلئے نئی فنڈنگ تیار کی ہے جس کی قیمت ۳۵؍ملین یورو ہے۔ان میں سے ۵؍ ملین یو این آر ڈبلیو اے کو دیئے جائیں گے جبکہ باقی ماندہ ۳۰؍ ملین یورواقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اٹلی کے ’’فوڈ فار غزہ‘‘اقدام کیلئے مختص کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی پولیس نے امریکی بزنس مین نیویل رائے سنگھم اور ۲؍ صحافیوں کو طلب کیا
خیال رہے کہ یو این آر ڈبلیو اے کو جنوری سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب سے اسرائیل نے ایجنسی کے ۱۳؍ ہزار سے زائد ملازمین پر حماس کے ۷؍ اکتوبر کے حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔اس کے بعد دنیا کے متعدد ممالک نے ایجنسی کو فراہم کی جانے والی اپنی فنڈنگ روک دی تھی۔ تاہم، یو این آر ڈبلیو اے کے آزادانہ جائزہ، جس کی قیادت فرانس کے سابق وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کی تھی، کے مطابق اسرائیل نے اپنے الزامات کے ثبوت فراہم نہیں کئے ہیں۔ ۱۹۴۹ء میں قائم کردہ ایجنسی کے سیریا، لبنان ، اردن اور فلسطینی ٹیریٹریز میں ۳۰؍ ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK