• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیرالا کے وزیر اعلیٰ پینارائے وجئے ین کی اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی مذمت

Updated: May 28, 2024, 4:37 PM IST | thiruvananthapuram

کیرالا کے وزیر اعلیٰ پینارائے وجئے ین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور دنیا بھر میں سامراج مخالف اور امن کے حامی افراد سے اپیل کی کہ وہ خوف و دہشت کے خلاف اپنی آوازیں بلند کریں۔

Kerala Chief Minister Pinarayi Vijayan. Photo: INN
کیرالا کے وزیر اعلیٰ پینارائے وجئے ین۔ تصویر: آئی این این

کیرالا کے وزیر اعلیٰ اور مارکسی تجربہ کار لیڈر پینارائے وجئے ین نے آج غزہ میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کی مذمت کی اور دنیا بھر میں سامراج مخالف اور امن پسند کرنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ ’’خوف و دہشت‘‘ کے خلاف اپنی آوازیں بلند کریں۔

یہ بھی پڑھئے: ریمل سے مغربی بنگال متاثر، طوفانی بارش سے کولکاتا زیر آب!

انہوں نے اپنے فیس بک پوسٹ میں، اسرائیل کے اتوار کو رفح کے پناہ گزیں کیمپ میں کی جانے والی بمباریوں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجوں نے غزہ میں سامراجی مظالم جاری رکھے ہیں جس نے دنیا بھر میں لوگوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی سے وارانسی جانے والی انڈیگو کی پرواز میں بم کی افواہ

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ’’یہ حملہ عالمی عدالت کے رفح میں تشدد کے خاتمے کے حکم کے بعد کیا گیا ہے۔ اب تک اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں ۳۶؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی قبضے ، جس کا امریکی سامراجیت تعاون کر رہی ہے، کے خلاف دنیا بھر میںوسیع پیمانے پر احتجاج ہوئے۔ اسرائیل کو ان مظاہروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا اس نے اپنے فوجی حملے جاری رکھے ہیں۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے اپیل کی کہ دنیا بھرمیں سامراجیت مخالفت اور امن کے حامی افراد کو اس خوف و دہشت کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔غزہ کے شہریوں کو اپنی حقیقی زندگی میں لوٹنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK