• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلسطین کے بدوئین طبقے پر اسرائیل کا حملہ ’’حقیقی ہولوکاسٹ‘‘ ہے: ادارہ

Updated: January 02, 2025, 10:22 PM IST | Jerusalem

بدوؤں کے حقوق کیلئے فعال ادارے البیدار نے کہا کہ ’’فلسطین کے بدوئین طبقے پر اسرائیل نے ۲؍ ہزار ۹۷۷؍ حملے کئے تھے۔ بدوؤں پر اسرائیلی فوج اور اسرائیلی حکومت کا حملہ’’حقیقی ہولوکاسٹ‘‘ ہے۔

There are illegal Israeli settlements in the West Bank and East Jerusalem. Photo: X
مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیل کی غیر قانونی بستیاں آباد ہیں۔ تصویر: ایکس

مقامی رائٹس گروپ نے کہا کہ ’’اسرائیلی فوج اور اسرائیلی غیر قانونی آباداکاروں نے گزشتہ سال ۲۰۲۴ء میں فلسطین کے بدوئین طبقے پر ۲؍ہزار ۹۷۷؍ حملے کئے تھے۔ بدھ کو بدوؤں کا دفاع کرنے والے ادارے البیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’۲۰۲۴ء میں اسرائیلی حکام نے بدوؤں کے ۶۷؍ طبقے، جن میں ۳۴۰؍خاندان بھی شامل ہیں، کو زبردستی بے گھر کیا ہے۔‘‘ ادارے نے مزید کہا کہ ’’اسرائیل کی خلاف ورزیاں ’’فلسطینیوں کو زبردستی ان کے علاقوں سے نکالنا ہے ۔‘‘ یہ غیر قانونی بستیاں قائم کرنے کیلئے اسرائیل کے مقصد کا ایک حصہ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بھارت مرچنٹ چمبرس کا ۶۶؍واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا

حقوق کے ادارے نے بدوؤں پر اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کو ’’حقیقی ہولوکاسٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ان پر ہونے والے استحصال میں تشدد سے لے کر ایذا رسائی تک تمام چیزیں شامل ہیں۔‘‘ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ’’یہ خلاف ورزیاں اسرائیل کی منصوبہ بند پالیسی کی جانب اشارہ کرتی ہیں جس کا مقصد مقامی فلسطینی باشندوں سے ان کی زمین حاصل کرنا اور وہاں اسرائیلی آبادکاروں کو آباد کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئےُ: نیپال: بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ، ہندوستانی سیاحوں میں کمی

یہ حملے مقبوضہ اسرائیلی حکام کی نسلی صفائی کی پالیسی کا حصہ ہے جس کے ذریعے وہ فلسطینیوں کی سرزمین ان کے حقیقی مالکین سے چھینتے ہیں اور انہیں بے گھر اور خوفزدہ رہنے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں۔‘‘گزشتہ کچھ برسوں سے اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں مسلسل چھاپے مار رہی ہے جبکہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے۔اسرائیلی فوج کی طرح فلسطینیوں کی سرزمین پر قابض اسرائیلی غیر قانونی آبادکار بھی فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔جولائی میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کےاس حکم کے بعد کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ ’’غیر قانونی ‘‘ ہے اور مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں آباد اسرائیلی آبادکار فلسطینیوں کی سرزمین خالی کریں، مغربی کنارے میں اسرائیل کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK