• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں روزانہ۱۰؍ بچے اپنے ایک یا دونوں پاؤں سے محروم ہو جاتے ہیں: یو این آر ڈبلیو اے

Updated: June 26, 2024, 5:04 PM IST | Jerusalem

یواین آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے نامہ نگاروںسے بات چیت کے دوران نشاندہی کی کہ روزانہ غزہ میں جنگ کے نتیجے میں ۱۰؍ بچے اپنے ایک یا تو دونوں پاؤں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اس کے مطابق محصور خطے میں اب تک ۲؍ ہزار سے زائد بچے اپنے ایک یا تو دونوں پاؤں سے محروم ہو چکے ہیں۔

More than 15,000 children have died. Image: X
اسرائیل جنگ کے نتیجے میں ۱۵؍ ہزار سے زائد بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ تصویر: ایکس

یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے نتیجے میں روزانہ ۱۰؍ بچے اپنے ایک یا ۲؍ پاؤں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ منگل کو یو این آر ڈبلیو اے کے چیف فلپ لازارینی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ’’ہمارے یہاں روزانہ اوسطاً ۱۰؍ بچے اپنے ایک یا ۲؍ پاؤں سے محروم ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے یونیسیف کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ ’’اس تعداد میں ان بچوں کو شمار نہیں کیا گیا ہے جو اپنے بازو یا ہاتھوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اگر ان بچوں کو بھی شامل کیا جائے تو ایسے بچوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’روزانہ۱۰؍ بچے اپنے ایک یا دونوں پاؤں سے محروم ہوتے ہیں یعنی ۲۶۰؍ دن سے زائد عرصے پر مبنی جنگ کے نتیجے میں تقریباً ۲؍ ہزار بچے اپنے ایک یا دونوں پاؤں سے محروم ہوئے ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی دھمکی سے مشرقی وسطیٰ میں تناؤ میں اضافہ

انہوں نے نشاندہی کی کہ طبی خدمات کی کمی کی وجہ سے عمل جراحی خطرناک حالات میں کرنا پڑتا ہے اور کبھی کبھارڈاکٹر بغیر بے ہوشی کے ہی عمل جراحی انجام دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ بچوںکی فلاح و بہود کے ادارے ’’سیو دی چلڈرن‘‘ نے پیر کو بتایا تھا کہ غزہ میں جنگ کے درمیان ۲۱؍ہزار سے زائد بچے گمشدہ ہو ئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی رکن پارلیمان اوم برلا لوک سبھا اسپیکر منتخب

فلسطینی میڈیا کے دفتر کے ڈیتا ظاہر کرتے ہیںکہ اسرائیل نے جنگ کے دوران ۱۵؍ ہزاربچوں کو موت کےگھاٹ اتارا ہے ۔ یو این آر ڈبلیو اے غزہ کیلئے امداد کا اہم مرکز ہے لیکن ایجنسی نے متنبہ کیا ہے کہ جنگ کے دوران ایجنسی کو مسلسل حملوں اور فنڈنگ کے بحران کا سامناہے۔ ‘‘ فلپ لازارینی نے بتایا ہے کہ ’’ہمارے پاس صرف اگست کے اواخر تک ہی امداد کیلئے فنڈنگ ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK