• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: رفح میں ایک لاکھ سے بھی کم فلسطینی رہ گئے ہیں: یو این آر ڈبلیو اے

Updated: June 12, 2024, 1:50 PM IST | Jerusalem

اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ اسرائیل کے رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے ایک ماہ بعد وہاں سے زیادہ تر فلسطینیوں نے نقل مکانی کر لی ہے جبکہ ایک لاکھ سے بھی کم فلسطینی رہ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ غزہ میں فی الحال ایک ملین سے زائد بے گھر فلسطینی شہری ہیں۔

As a result of the Gaza war, millions of Palestinians life become difficult. Image: X
غزہ جنگ کے نتیجے میں کروڑوں فلسطینیوں کی زندگی مشکل میں پڑ گئی ہے۔ تصویر: ایکس


اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینیوں کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ اسرائیل کے رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے ایک ماہ بعد وہاںکے زیادہ تر بے گھر فلسطینیوں نے نقل مکانی کر لی ہے اور رفح میں ایک لاکھ سے بھی کم لوگ بچے ہیں۔

رفح میں کروڑوں فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔ تصویر: ایکس

فی الحال غزہ میں ۷ء۱؍ملین ایسے افراد ہیں جنہیں زبردستی نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے ۔ یہ غزہ کی ۷۰؍ فیصد آبادی ہے۔ ایجنسی کے مطابق ان میں سے بہت سے افراد کئی مرتبہ نقل مکانی کر چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: کہیں زیادہ کہیں کم، شمار کئے گئے ووٹوں میں فرق

خیال رہے کہ رفح کو اسرائیل نے فلسطینیوں کیلئے ’’سیف زون‘‘ قرار دیا تھا ۔ تاہم، اسرائیل نے عالمی برادری اور امریکی صدر جوبائیڈن کی بارہا تاکید کے باوجود مئی کے اوائل میں رفح میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں دوبارہ بے گھر ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یہ بی پڑھئے: حکومت کی بڑی ٹیک کمپنیوں پر لگام لگانے کی تیاری

اسرائیل کے رفح اور غزہ میں حملوں نے فلسطینیوں کیلئے روزمرہ کی زندگی کو مشکل ترین بنا دیا ہے۔محصور خطے میں فلسطینی شہری بڑے پیمانے پر بنیادی اشیاء کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ بھکمری سے جوجھ رہے ہیں۔ اسرائیل نے عالمی عدالت کے رفح اور غزہ میں فوجی آپریشن کو روکنے کے حکم کی بھی مخالفت کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK