• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جرمنی: ۶۰؍ فیصد شہری اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی کی مخالفت کرتے ہیں: پول

Updated: October 22, 2024, 10:11 PM IST | New Delhi

منگل کو جاری کئے گئے ایک پول میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ۶۰؍ فیصد جرمن شہری اسرائیل کو فوجی ہتھیاروں کی سپلائی کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔ پول کے مطابق ۳۱؍ فیصد شہریوں کا ماننا ہے کہ تل ابیب کو ہتھیار سپلائی کئے جانے چاہئیں، اسے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے۔

Israeli Prime Minister Netanyahu with German Chancellor.Photo  : X
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جرمنی کے چانسلر کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

ترکی کی خبررساں ایجنسی انادولو نے رپورٹ کیا ہے کہ منگل کو جاری کئے گئے ایک پول کے مطابق جرمنیوں کی اکثریت اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرنے کےخلاف ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے حال ہی میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بحال کی ہے۔اس سروے میں ظاہر ہوا ہے کہ ’’۶۰؍ فیصد جواب دہندگان نےاسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کی مخالفت کی ہے۔ ‘‘ یاد رہےکہ نیتن یاہو کے غزہ اور لبنان میں حملوں میں اضافہ کے نتیجے میں مشرقی وسطیٰ میں جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: روسی فوج سے ۸۵؍ ہندوستانیوں کو رہا کیا گیا ہے: وزارت خارجہ

سروے کے مطابق ’’صرف ۳۱؍فیصد جرمن یہ چاہتے ہیںکہ اسرائیل کی حفاظت کی یقین دہانی کیلئے اسے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھی جائے جبکہ ۹؍ فیصد شہریوں نے جواب نہیں دیا ہے۔‘‘یاد رہے کہ یہ پول اس وقت کیا گیا ہے جب جرمنی کے چانسلر اولاف شولزکی قیادت والی حکومت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: حائفہ اور تل ابیب سائرن کی آواز سے گونج اٹھے، حزب اللہ کا میزائل حملہ

جرمنی حکومت کے مطابق یہ فیصلہ تل ابیب سے اس یقین دہانی کے بعد کیا گیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمنی کے ہتھیاروں کا استعمال کرے گا۔خیال رہے کہ نگارگوا کے جرمنی کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے بعد جرمنی نے مبینہ طور پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روک دی تھی۔جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں کئی ممالک شامل ہوئے ہیں۔ اب تک اسرائیلی جارحیت کےنتیجےمیں ۴۲؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۹۷؍ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی خطے میں اسرائیلی حملوں کے سبب ۱۰؍ ہزار فلسطینی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔اسرائیل کے انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ بننے کے سبب غزہ بھکمری کے دہانے پر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK