• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گوا: گزشتہ ۱۰؍ سال میں تقریباً ۲۶؍ ہزار باشندوں نے ہندوستانی شہریت ترک کی ہے: وزیر اعلیٰ پرمود ساونت

Updated: July 17, 2024, 10:03 PM IST | New Delhi

گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے ریاستی اسمبلی میں کہا کہ گوا میں گزشتہ ۱۰؍ سال میں تقریباً ۲۶؍ ہزار شہریوں نے ہندوستانی شہریت ترک کی ہے۔ گوا کے زیادہ تر باشندوں نے پرتگالی شہریت اختیار کی ہے۔

Goa cm Pramod sawant in State Assembly. Photo: X
گوا کےو زیراعلیٰ پرمودساونت ریاستی اسمبلی میں۔تصویر: ایکس

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نےریاستی اسمبلی میں کہا ہے کہ تقریباً ۲۶؍ ہزار گوا کے باشندوں نے ہندوستانی شہریت ترک کی ہے اور بیرون ممالک میں رہائش اختیار کی ہے۔ خیال رہے کہ پرمود ساونت کا یہ بیان کانگریس کے رکن پارلیمان یوری الیماؤ کے سوال کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے فارینرس ریجنل رجسٹریشن آفس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ۲۵؍ ہزار ۹۳۹؍ گوا کے باشندوں نے یکم جنوری ۲۰۱۴ء تا ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۴ء تک ہندوستانی شہریت ترک کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سبزیوں کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ۲۰۱۴ء میں ۲؍ہزار ۳۷؍ افراد نے اپنے ہندوستانی پاسپورٹ ترک کئے تھے اور نئے ویزا کیلئے ایپلی کیشن دیا تھا۔۲۰۱۶ء میں یہ تعداد ۴؍ ہزار ۱۲۱؍ ہو گئی تھی۔ ۲۰۱۷؍ میں یہ تعداد ۳؍ ہزار ۶۲۳؍ ہوئی تھی جبکہ ۲۰۱۹ء ۲؍ ہزار ۹۵۸؍ ہو گئی تھی۔ ۲۰۲۱ء میں کورونا کی وباء کے دوران سفر پر پابندیوں کے دوران یہ تعداد ۹۵۴؍ ہو گئی تھی جبکہ۲۰۲۳ء میں اس میں اہم اضافہ ہوا تھا اور یہ ۲؍ ہزار ۰۹۴؍ ہو گئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی حملوں میں اب تک ۵۰۰؍ طبی کارکنان اور ڈاکٹر ہلاک ہوئے ہیں

دی انڈین ایکسپریس نے اجنبی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ’’گوا کے باشندوں کی اہم تعداد نے اپنی ہندوستانی شہریت ترک کرنے کے بعد پرتگالی شہریت اختیار کی ہے۔‘‘ خیال رہے کہ پرتگال نے ایسے افراد کیلئے شہریت میں توسیع کی تھی جو ۱۹؍ دسمبر ۱۹۶۱ء سے قبل گو ا میں پیدا ہوئے تھے۔ پرتگالی پاسپورٹ رکھنے والے افرادمتعدد ممالک جیسے برطانیہ اور یورپی یونین میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔اسی طرح حالیہ دہائیوں میں گوا کے متعدد باشندوں نے پرتگالی شہریت حاصل کرنے کیلئے ، جس کے ذریعے وہ ملازمت حاصل کر سکیں گے اور بیرون ممالک میں تعلیمی مواقع استعمال کر سکیں گے، پرتگال میں اپنی تاریخ پیدائش درج کروائی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK