بالی ووڈ کی سابق اداکارہ آئشہ تاکیہ نے گوا میں اپنے شوہر ابو فرحان اعظمی کے مقامی افراد کے ساتھ تصادم کے بعد کہ کہ ’’ مہاراشٹرکیلئے نفرت گوا میں ناقابل یقین حد تک پہنچ چکی ہے۔‘‘
EPAPER
Updated: March 05, 2025, 9:25 PM IST | Panaji
بالی ووڈ کی سابق اداکارہ آئشہ تاکیہ نے گوا میں اپنے شوہر ابو فرحان اعظمی کے مقامی افراد کے ساتھ تصادم کے بعد کہ کہ ’’ مہاراشٹرکیلئے نفرت گوا میں ناقابل یقین حد تک پہنچ چکی ہے۔‘‘
بالی ووڈ کی سابق اداکارہعائشہ تاکیہ نے گوا میں اپنے شوہر ابو فرحان اعظمی کے مقامی افراد کے ساتھ تصادم کے بعد کہاکہ ’’ مہاراشٹرکیلئے نفرت گوا میں ناقابل یقین حد تک پہنچ چکی ہے۔‘‘ابو فرحان اعظمی، جن کے والد مہاراشٹر کے ایم ایل اے ہیں، کو گوا کے دو مقامی افراد کے ساتھ اپنی گاڑی کے ڈرائیونگ کے طریقے پر بحث کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق، شمالی گوا کے کینڈولیم میں عوامی جگہ پر لڑائی اور امن و امان کو خراب کرنے کے الزامات پر دو مقامی افراد، زیون فرنانڈز اور جوزف فرنانڈز، اور اعظمی کے ڈرائیور شام کو بھی حراست میں لیا گیا۔تاہم تمام چاروں کو کچھ ہی دیر بعد رہا کر دیا گیا۔
یہ بھی پرھئے: کیرالا: مذہبی ہم آہنگی کی مثال، کاسرگوڈ مندر میں افطار کا اہتمام کیا گیا
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں،عائشہ تاکیہ نے لکھا، ’’یہ ہمارے خاندان کیلئے ایک خوفناک رات تھی، جو صبح تک جاری رہی ۔ میرے شوہر اور بیٹے کو گوا کے مقامی غنڈوں نے بری طرح سے ڈرایا دھمکیاں دیں اور ستایا۔ انہوں نے پولیس کو بھی بری طرح سے مارا پیٹا، جو میرے شوہر نے اپنے اور بیٹے کی حفاظت کیلئے بلائی تھی۔‘‘انہوں نے مزید کہا،کہ ’’مہاراشٹرکیلئے نفرت گوا میں ناقابل یقین حد تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ انہوں نے بار بار فرحان اور میرے بیٹے کو مہاراشٹر سے تعلق رکھنے اور بڑی گاڑی رکھنے پر لعنت بھیجی۔ پولیس نے اس کے برعکس فرحان کے خلاف شکایت درج کی، حالانکہ وہی تھے جنہوں نے تقریباً ۱۵۰؍لوگوں کے بڑے ہجوم کے خلاف مدد کیلئے۱۰۰؍ نمبر پر کال کی تھی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کانگریس ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کی سوشل میڈیا نظم فرقہ وارانہ نہیں: سپریم کورٹ
انہوں نے کہا، ’’ہمارے پاس ویڈیو ثبوت اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد موجود ہیں، جو مناسب وقت پر متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور ہمیں نظام انصاف اور ہندوستانی عدالتوں پر یقین ہے۔‘‘پولیس کے مطابق، پیر کی رات۱۱:۱۲ بجے پناجی پولیس کنٹرول روم کو کینڈولیم کے نیوٹن سپر مارکیٹ کے قریب لڑائی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق،ابو فرحان اعظمی،ان کا نوجوان بیٹا اور ان کا ڈرائیور ایک مرسیڈیز ایس یو وی میں سفر کر رہے تھے، اور جب وہ سپر مارکیٹ کے قریب موڑ لے رہے تھے، تو ان کے پیچھے ایک گاڑی میں سوار دو مقامی افراد نے یہ کہتے ہوئے کہ ان کی گاڑی نے بغیر اشارہ دیے موڑ لیا ہےاعظمی کے ساتھ بحث شروع کر دی۔
جب بحث بڑھ گئی، تو دونوں افراد کے خاندان والے اور مقامی لوگوں کا ایک گروہ وہاں پہنچ گیا اور انہوں نے اعظمی اور ان کے ڈرائیور سے گاڑی سے باہر نکلنے کو کہا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا،’’چونکہ ملوث افراد عوامی مقام پر لڑ رہے تھے، جس سے امن و امان خراب ہو رہا تھا، اس لیے کالنگوٹ پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی پریش سناری نے شکایت درج کی۔‘‘