• Sat, 11 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گوکیش کی ۲۰۲۴ء میں ۵ء۱؍ ملین ڈالر آمدنی ، امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ سے ۲؍ گنا زیادہ

Updated: January 11, 2025, 4:00 PM IST | New Delhi

گرینڈ ماسٹر گوکیش ڈی نے ۲۰۲۴ء میں ۵ء۱؍ ملین ڈالر کی کمائی کی ہے جو امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ سے ۲؍گناہ زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ گوکیش ڈی نے کم عمر شطرنج کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

Gokesh D. Photo: INN
گوکیش ڈی۔تصویر: آئی این این

۲۰۲۴ء ڈی گوکیش کیلئے بہت اہم تھا کیونکہ انہوں نے نہ صرف یہ کہ کنیڈا ٹورنامنٹ میں جیتنے والے کم عمر شطرنج کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا بلکہ سال کے آخر میں تاریخ میں انہوں نے دنیا کے سب سے کم عمرشطرنج چمپئن ہونے کااعزاز اپنے نام کیا تھا۔ یاد رہے کہ گوکیش نے ورلڈ چیس چمپئن شپ سنگاپور میںڈنگ لیران کوشکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ تاہم، انہوں نے یہ تمام کامیابیاں حاصل کرنے کے علاوہ شطرنج سے آمدنی بھی حاصل کی۔ گرینڈ ماسٹر گوکیش کو ۲۰۲۴ء میں ۵ء۱؍ ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی، جو امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ سے ۲؍ گنا زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جنگ زدہ سوڈان میں ۳۰ لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار: اقوام متحدہ

چیس ڈاٹ کام نے اپنی رپورٹ میں گوکیش کی مجموعی آمدنی کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۴ء میں ۱۸؍ سال شطرنج کے کھلاڑی نے  ۵ء۱؍ ملین ڈالر (یعنی۶ء۱۳؍ کروڑ) روپے کمائے ہیں۔ اس آمدنی میں تمل ناڈو حکومت کی جانب سے ملی ہوئی آمدنی شامل نہیں ہے۔ رپورٹ میں یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ شطرنج کے ۱۷؍کھلاڑیوں ، جن میں ڈی گوکیش بھی شامل ہیں، نے ایک لاکھ ڈالر جیتے تھے۔ اس لسٹ میں صرف دو خواتین ہیں جن میں ہندوستانی کی ہمپی کنیرو بھی شامل ہیں۔ پراگ نندھا اس فہرست میں ۹؍ویں نمبر پر ہیں ۔ انہوں نے ۲؍ لاکھ ، ۲؍ ہزار ۱۳۶؍ ڈالر کمائے تھے جبکہ ارجن اریگیسی اس فہرست میں ۱۵؍ ویں نمبر پر تھے اور انہوں نے ایک لاکھ، ۱۹؍ زار ۷۶۷؍ڈالر روپے جیتے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جلگائوں: نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی میں ۱۰؍ مسلم طلبہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا
چیس رپورٹ ڈاٹ کام کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’۲۰۲۴ء میں دو کھلاڑیوں نے ملین ڈالر روپے جیتے تھے ، ۶؍ کھلاڑیوں نے ۴؍ لاکھ ڈالر جیتے تھے جبکہ ۶ ؍ کھلاڑیوں نے ۴؍ لاکھ ڈالر جیتے ہیں جو امریکی صدر کی تنخواہ سے زیادہیں جبکہ ۱۷؍کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے لاکھوں میں کمائی کی ہے۔ریکارڈ کے مطابق امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ ۴؍ لاکھ کروڑ روپے سالانہ ہوتی ہے ،انہیں اخراجات کیلئے ۵۰؍ہزار ڈالر روپئے دیئے جاتے ہیں جبکہ ایک ہزار ڈالر سیاحت اور ۱۹؍ ہزار ڈالر تفریح کیلئے دیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK