گجرات کے احمد آباد شہر میں ہونے والے کولڈ پلے کنسرٹ کے انتظام میں ۳۸۰۰؍ سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ۱۰؍ بم شکن دستہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 24, 2025, 2:23 PM IST | Inquilab News Network | Gandhi Nagar
گجرات کے احمد آباد شہر میں ہونے والے کولڈ پلے کنسرٹ کے انتظام میں ۳۸۰۰؍ سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ۱۰؍ بم شکن دستہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔
گجرات میں منقد کولڈ پلے کنسرٹ کے حفاظتی انتظام میں ۳۸۰۰؍ سے زائد پولیس اہلکار اور بم کی شناخت کے ۱۰؍ دستوں کو بھی مامور کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ احمد آباد سٹی کرائم برانچ اور اسپیشل آپریشن گروپ کی ٹیمیں بھی اہم مقامات پر نظر رکھیں گی۔ایک پولیس اہلکار نے بدھ کو بتایا کہ نیشنل سیکورٹی گارڈ کی ایک ٹیم، ایک خصوصی فورس یونٹ، احمد آباد میں آنے والے کولڈ پلے کنسرٹ کیلئےقائم کیے گئے وسیع حفاظتی انتظام کا حصہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: اسپتال پہنچانے والے رکشا ڈرائیور سےسیف کی ملاقات، شکریہ ادا کیا
برطانوی راک بینڈ’ کولڈ پلے‘ اپنے دورہ ہندوستان کے ایک حصے کے طور پر ۲۵؍اور۲۶؍ جنوری کو شہر کے موٹیرا علاقے میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں پرفارم کرے گا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے جس میں ایک لاکھ سے زیادہ شائقین بیٹھ سکتے ہیں۔کنسرٹ میں ہندوستان اور دنیا بھر سے معززین اور وی وی آئی پی کی شرکت متوقع ہے۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس نیرج بڈگجر نے کہا کہ ’’حفاظتی انتظامات پر مامور اہلکاروں میں ۱۴؍ ڈپٹی کمشنر آف پولیس، ۲۵؍اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس، ۶۳؍پولیس انسپکٹر، ۱۴۲؍سب انسپکٹر اور ۳۵۰۰؍سے زیادہ کانسٹیبل شامل ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: بائیکلہ چڑیاگھر میں نیا’ سانپ پارک‘ قائم کیاجائیگا، جلد ہی ٹینڈر طلب کئے جائینگے
این ایس جی کی ایک ٹیم کے ساتھ تین کوئیک رسپانس ٹیمیں، ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ایک ٹیم اور بم کا پتہ لگانے اور ڈسپوزل اسکواڈ کی دس ٹیمیں اہم مقامات پر تعینات کی جائیں گی، بشمول ہوٹل جہاں عملہ ٹھہرے گا۔ طبی اور پیرا میڈیکل ٹیمیں بھی اسٹینڈ بائی پر رہیں گی۔بڈگجر نے مزید کہا کہ گجرات اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان اور ہنگامی انخلاء کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پولیس کی طرف سے منصوبہ پر مبنی ایک موک ڈرل بھی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کنسرٹ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہو کر رات دس بجے ختم ہو گا، اسٹیڈیم کے داخلی دروازے شائقین کیلئے دوپہر ۲؍بجے کھول دیے جائیں گے۔