Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

گجرات: واحد مسلم رکن اسمبلی کی توہین آمیزحوالوں سے تحفظ کیلئے اسپیکر سے درخواست

Updated: March 25, 2025, 9:28 PM IST | Gandhi Nagar

گجرات کانگریس کے عمران کھیڈاولا جو اسمبلی میں واحد مسلم رکن ہیں نے اس وقت اسپیکر کی مداخلت کی درخواست کی جب کچھ بی جے پی ایم ایل اےنے انہیں `ایک خاص معاشرے سے تعلق رکھنے والا کہا۔

Imran Khedawala, the only Muslim MLA of Gujarat Congress. Photo: INN
گجرات کانگریس کے واحد مسلم رکن اسمبلی عمران کھیڈاولا۔ تصویر: آئی این این

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے مبینہ طور پر توہین آمیز حوالوں سے تحفظ کیلئے گجرات اسمبلی میں واحد مسلم ایم ایل اے نے اسپیکر سے مدد کی درخواست کی۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، اسپیکر شنکر چودھری نے تمام ارکان سے ذاتی حوالے دینے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔ یہ اس وقت ہوا جب کانگریس کے مسلم رکن اسمبلی عمران کھیڈاولا نے بی جے پی ایم ایل اے کی جانب سے انہیں `ایک خاص معاشرے سے تعلق رکھنے والا کہنے پر اعتراض کیا۔  

یہ بھی پڑھئے: کنال کامرا پر حکمراں محاذ چراغ پا، اپوزیشن حمایت میں اُترا

واضح رہے کہ سوالوں کے وقفہ کے دوران کھیڈاولا نے احمد آباد کے وشالہ سرکل اور سرکھیج کراس روڈ کے درمیان تعمیر ہونے والے پل کے کام کے آغاز اور تکمیل کی ممکنہ تاریخ کے بارے میں پوچھا۔ یہ سڑک احمد آباد کے مسلم اکثریتی علاقوں جہانگیر پورہ اور سرکھیج سے گزرتی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، ریاستی وزیر جگدیش وشواکرما نے جواب میں کہا کہ تعمیراتی کام کا آغاز اور تکمیل کئی عوامل پر منحصر ہے، جن میں راستے پر قبضے بھی شامل ہیں۔ وشواکرما نے کہا کہ ’’اس ایک سڑک پر ۷۰۰؍سے زیادہ نان ویج ٹھیلے، دکانیں، کھوکھے ہیں،۱۲۰۰؍ سے زیادہ رکشے لا وارث کھڑے ہیں، ایک خاص سماج کے تقریباً۱۱؍ گیراج ہیں اور یہ سب غیرقانونی ہیں۔ ایک خاص سماج کے تقریباً چھ مذہبی قبضے بھی موجود ہیں۔‘‘   

یہ بھی پڑھئے: ناگپور میں بلڈوزر ایکشن، عدالت سخت برہم، فوری روک لگائی

انڈین ایکسپریس کے مطابق، بی جے پی ایم ایل اے نے مزید کہا، ’’جب پوری ریاست میں صرف ایک خاص معاشرہ قبضے کرتا ہے، تو محترم عمران بھائی، یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ کامعاشرہ غلط قبضے نہ کرے۔‘‘ وشواکرما نے بعد میں کہا کہ کھیڈاولا کا احمد آباد کے جمال پور علاقے میں مبینہ طور پر `غیر قانونی دفتر حال ہی میں منہدم کیا گیا تھا۔  تاہم، کانگریس ایم ایل اے نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کا دفتر غیرقانونی تھا۔ کھیڈاولا نے اسپیکر سے کہا کہ بی جے پی ارکان مسلسل انہیں `ایک خاص کمیونٹی سے تعلق رکھنے والا کہہ کر توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’یہاں، میں ۱۸۲؍ارکان میں واحد مسلم ایم ایل اے ہوں۔ اس لیے، میں آپ سے تحفظ چاہتا ہوں۔ میں آئین کی حدود میں معاشرے اور گجرات کے مسائل اٹھاتا ہوں۔ لہذا، اسمبلی میں جو ناشائستہ جملے استعمال کیے جا رہے ہیں، اب آگے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔‘‘
انڈین ایکسپریس کے مطابق، اسپیکر شنکر چودھری نے تمام وزراء اور ارکان سے باہمی احترام کا مظاہرہ کرنے کو کہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK