آئی اے ایس آفیسر گیانیش کمار کو نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے حکومت ہند میں کئی اہم عہدے سنبھالے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 18, 2025, 6:02 PM IST | New Delhi
آئی اے ایس آفیسر گیانیش کمار کو نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے حکومت ہند میں کئی اہم عہدے سنبھالے ہیں۔
گیانیش کمار ہندوستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر(سی ای سی) مقرر ہوئے ہیں۔ گیانیش کمار کیرالا کیڈر کے ۱۹۸۸ءکے بیچ کے آئی اے ایس آفیسر بھی تھے۔اس سال کے آخر میںگیانیش کمار بہار اسمبلی انتخابات جبکہ ۲۰۲۶ء میں مغربی بنگال، آسام اور تمل ناڈو کے اسمبلی انتخابات کی نگرانی کریں گے۔بطور چیف الیکشن ان کی تقرری ان کے کریئر کا اہم سنگ میل ہے کیونکہ یہ عہدہ کئی سینئر افراد نے سنبھالا ہے۔قبل ازیں گیانیش کمار نے کئی اہم بلوں کے مسودے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا تعلیمی بیگ گراؤنڈ ان اور پیشہ وارانہ کامیابیوں نے انہیں ہندوستانی انتظامیہ میں اس اہم عہدے تک پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: روس یوکرین کے معاملے پر مصالحت کے لئے کوششیں تیز
گیانیش کمار کی تعلیمی لیاقت
۶۱؍ سالہ گیانیش کمار نے اپنے کریئر کی شروعات بطور آئی اے ایس آفیسر کی تھی۔ انہوں نے حکومت ہند میں اعلیٰ سطحی ملازمتیں کی ہیں جبکہ اہم شراکت داریاں بھی کی ہیں۔ انہوں نے آئی آئی ٹی کانپور سے سیول انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا ہے۔ بعد ازیں انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹیڈ فائنانشیل اینالیسس آف انڈیا اینڈ انوائرمنٹل اکانامکس سے بزنس فائنانس کی تعلیم حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ ملک میں لوجہاد نام کی کسی چیز کا نام ونشان نہیں ہے‘‘
بطور آئی اے ایس گیانیش کمار کا کریئر
بطور آئی اے ایس آفیسر گیانیش کمارنے مرکزی حکومت کی سطح کے کئی اہم عہدے سنبھالے ہیں جن میں وزارت داخلہ میں جوائنٹ سیکریٹری آف کشمیر ڈیویژن بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس بل کا مسودہ تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔