ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی اور اسرائیلی کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد حماس نے اگلے حکم نامے تک یر غمالیوں کی رہائی موقوف کر دی۔ساتھ ہی واضح پیغام دیا کہ جنگ بندی ہی واحد راستہ ہے اسرائیلی یرغمالیوں کی بہ حفاظت واپسی کا۔
EPAPER
Updated: February 11, 2025, 5:00 PM IST | Gaza
ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی اور اسرائیلی کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد حماس نے اگلے حکم نامے تک یر غمالیوں کی رہائی موقوف کر دی۔ساتھ ہی واضح پیغام دیا کہ جنگ بندی ہی واحد راستہ ہے اسرائیلی یرغمالیوں کی بہ حفاظت واپسی کا۔
غزہ میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی، اور ٹرمپ کی دھمکی کے بعد حماس نے یر غمالیوں کی رہائی روک دی۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر سنیچر تک یر غمال رہا نہیں ہوئے تو غزہ جہنم کی نظیر پیش کرے گا۔اس سے قبل ٹرمپ نے غزہ کو خریدنے اور اسے سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا اظہار کیا تھا۔حالانکہ ان کے اس منصوبے کو دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اہل غزہ کو اردن اور مصر میں منتقل کرنے کے منصوبے کے تعلق سے ٹرمپ نے اردن کےشاہ سے ملاقات بھی کی اور انہیں فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر بسانے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کی۔ بصورت دیگر اردن کی امداد روکنے یا ختم کرنے کی بھی دھمکی دی۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیل نے جنین کے پناہ گزین خیمے سے ۲۰؍ہزارفلسطینیوں کو جبراً بے گھر کیا
حماس لیڈر ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ’’ اسرائیل لگاتار غزہ پر حملہ کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔اس کے علاوہ فلسطینیوں کی غزہ واپسی بھی روک رہا ہے۔ساتھ ہی معاہدے میں شامل اپنے وعدے سے بھی مکررہا ہے، اس میں غزہ میں تمام امداد کی ترسیل بھی شامل ہے، جس میں اسرائیل رخنہ اندازی کر رہا ہے۔جبکہ حماس نے تمام شرائط کی پاسداری کی ہے۔‘‘ اسرائیل کے وزیر دفاع نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی روک کر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور فوج کو اعلیٰ ترین پیمانے پر تیاررہنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: فلسطینی پرچم لہرانے والے شخص کو سپر باؤل سے نکال دیا گیا
امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد جس میں انہوں نے سنیچر تک یر غمالیوں کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی، ساتھ ہی یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھاکہ، شاید بقیہ یرغمالی ہلاک ہو چکے ہوں۔حماس لیڈرسمیع ابو ظہری نے کہا کہ جنگ بندی کی شرائط کا احترام دونوں فریق پر لازم ہے۔ اور یہی یرغمالیوں کی صحیح سلامت واپسی کا واحد راستہ ہے۔ٹرمپ کے غزہ میں سیاحتی مقام بنانے کے ٹرمپ کے خواب کے تعلق سے حماس نے کہا کہ فلسطینی عوام نے غزہ لوٹ کر اس منصوبے کو خاک میں ملا دیا ہے۔