سوشل میڈیا پر وائرل ایک فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سیزر سپرڈوم میں ایک شخص فلسطینی پرچم لہراتا ہے جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار اس کا پیچھا کرتے ہیں اور اسے باہر نکال دیتے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 10, 2025, 10:09 PM IST | Inquilab News Network | Washington
سوشل میڈیا پر وائرل ایک فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سیزر سپرڈوم میں ایک شخص فلسطینی پرچم لہراتا ہے جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار اس کا پیچھا کرتے ہیں اور اسے باہر نکال دیتے ہیں۔
امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں سپر باؤل فٹبال لیگ میں کینڈرک لامر کے ہاف ٹائم شو کے دوران فلسطین کا پرچم لہرانے والے شخص کو سیکیوریٹی نے باہر نکال دیا۔ ذرائع کے مطابق، فلسطینی پرچم دیکھنے کے بعد سیکیوریٹی نے مذکورہ شخص کا پیچھا کیا اور اسے میدان سے نکال دیا۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ۳۲؍ سالہ حاملہ فلسطینی خاتون سندس جمال شلبی اپنے نامولود بچے سمیت ہلاک
اتوار کی رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے سیزر سپرڈوم میں فلسطینی پرچم لہرایا، جس کے بعد سیکیوریٹی نے اس کا پیچھا کیا اور اسے وہاں سے ہٹانے لگے۔ دوسرے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص کو میدان سے باہر لے جایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سوڈان میں غذائی قلت کا شکار ہو کر بیمار پڑنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ
مذکورہ شخص فلسطین سمیت سوڈان کا پرچم بھی لہرا رہا تھا۔ ان پرچم پر غزہ اور سوڈان کے الفاظ درج تھے۔ نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل) نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت، ۴۰۰ رکنی فیلڈ کاسٹ کے ایک رکن کے طور پر کی گئی ہے۔