• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہماچل پردیش: مسلم دکاندار کی دکان میں توڑ پھوڑ، ہجوم کا کیس درج کرنے کا مطالبہ

Updated: June 20, 2024, 10:21 PM IST | Shimla

ہماچل پردیش کے سرمور ضلع کے ناہان قصبے میں ہجوم نے ایک مسلم دکاندار کی ٹیکسٹائل کی دکان میں توڑ پھوڑ کی۔ ہجوم سے احتجاج کرتے ہوئے دکاندار کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کیلئے کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق اب حالات قابو میں ہیں۔

The crowd can be seen throwing clothes out of the shop. Image: X
ہجوم کو دکان سے کپڑے باہر پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس

خبر رساں ایجنسی ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش کے سرمور ضلع کے ناہان قصبے میں ایک مسلم دکاندار کی ٹیکسٹائل کی دکان میں ہجوم نے لوٹ مار اورتوڑ پھوڑ کی ۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ہجوم کو دکان کے اندر توڑ پھوڑ کرتے اور جے شری رام کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ پولیس نے اس معاملے میں کسی کو گرفتار کیا ہے یا نہیں۔

دکاندار، جن کی شناخت جاوید کے طور پر کی گئی ہے، اس واقعے سے کچھ دن پہلے اترپردیش کے سہارنپور میں اپنے گاؤں کیلئے نکلے تھے۔ ایک پولیس اہلکار نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ راج کمار نامی ایک شخص، جس کا تعلق سرمور کے نانیٹھی گاؤں سے ہے، نے منگل کو فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں اس نے الزام عائد کیا تھا کہ جاوید نے ’’ایک مویشی کی قربانی کی ہے‘‘اور قربانی کی تصویر اپنے وہاٹس ایپ اسٹیٹس پر پوسٹ کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نیپال کے ادویاتی محکمہ نے ہندوستانی دوا ساز فرم کے انجیکشن پر پابندی عائد کی

پولیس اہلکار نے بتایا کہ بدھ کو راجکمار نے مقامی شہریوں پر زور دیا کہ وہ مبینہ مویشی کی قربانی کے خلاف احتجاج کریں۔ بعد ازیں سپرینڈنٹ آف پولیس رمن کمار مینا نے بتایا کہ بدھ کو ہجوم نے جاوید کی دکان میں داخل ہو کے توڑ پھوڑ کی۔

یہ بھی پڑھئے: حکومت ہند کا فرانسیسی صحافی سیبسٹین فارسیس کو ملک چھوڑ کر جانے کا حکم

بعد ازیں ہجوم نے ڈپٹی کمشنر کے آفس تک مارچ کیا اور مطالبہ کیا کہ جاوید کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کیلئے کیس درج کیا جائے۔ مینا نے مزید بتایا کہ لوگوں کے مطالبے پر غور و خوض کیا جا رہا ہے اور علاقے میں قانون اور احکام کی بالادستی قابو میں ہے۔واضح رہے کہ ہندوتوا اداروں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے سہارنپور سے ۷؍ دکانداروں کو الٹی میٹم جاری کیا کہ وہ ۲۴؍ گھنٹوں کے اندر اپنے دکانیں خالی کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK