• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

تحقیقاتی شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ کے بانی نے فرم بند کرنے کا اعلان کیا

Updated: January 16, 2025, 5:46 PM IST | Inquilab News Network | Washington

مشہور شارٹ سیلر ہنڈن برگ کے بانی نیٹ اینڈرسن نے اس تحقیقاتی شارٹ سیلر کو بندکرنے کا عندیہ دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن کمپنی نے اپنی تحقیق کی قیمت چکائی ہے۔

Hindenburg founder Nate Anderson. Photo: X
ہندن برگ کے بانی نیٹ اینڈرسن۔ تصویر: ایکس

امریکہ میں قائم شارٹ سیلر جس نے کئی بڑے  تجارتی اداروں جن میں اڈانی بھی شامل ہے، کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی ، کے بانی نیٹ اینڈرسن نے کمپنی کو بند کردینے کا عندیہ دیا ہے۔یہ فرم ۲۰۱۷ء میں قائم کی گئی تھی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’ ہم نے ایک سال قبل اپنے فیصلے سے اپنے دوستوں، خاندان، اور اپنی ٹیم کو آگاہ کیا تھا، فریب دہی کے آخری معاملے پر ابھی ہم نے تحقیق مکمل کر لی ہے۔ اور ریگولیٹر کے ساتھ ساجھا کر رہے ہیں، اب مزید تحقیق کیلئےآئیڈیا کی  کمک بند ہو چکی ہے۔ہم نے جس دن کا ارادہ کیا تھا، وہ دن آج ہے۔‘‘
واضح رہے کہ شارٹ سیلر فرم قیمت گرنے کی امید پر اسٹاک حاصل کرتے ہیں، اس کےبعد شئیر کو کم قیمت پر دوبارہ خریدا جاتا ہے، تاکہ فرق سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔تاہم یہ فرم دیگر فرموں کی طرح عوامی رقم کا نظم نہیں کرتی ہے۔لیکن جن فرموں میں بہی کھاتوں میں گڑ بڑی، بے قاعدگی، بد عنوانی، پائی جاتی ہے ، اس کی تحقیق کرکے، مشتبہ بد عنوانی کی رپورٹ شائع کر دیتی ہے۔نیٹ اینڈرسن نے یوں تو کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی فرم کو بند کرنے کی، جس میں صحت، ذاتی مسائل، نہ کوئی خطرہ۔لیکن انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فرم نے جس دباؤ کے درمیان تحقیقاتی کام کیااس کی قیمت چکانی ہی پڑے گی۔اپنئ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ہم نے وہ تمام اداروں کو ہلا کر رکھ دیا، جن کو ہلانے کی ہم نے ضرورت محسوس کی۔‘‘
ہنڈن برگ ریسرچ کی طرف سے کی گئی تحقیقات میں اڈانی گروپ شامل تھا۔ جنوری ۲۰۲۳ءمیں، اس نے گروپ پر الزام لگایا کہ وہ اکاؤنٹنگ فراڈ اور منی لانڈرنگ کے ذریعے "کارپوریٹ تاریخ کی سب سے بڑی  بد عنوانی کو انجام دے رہا ہے۔‘‘اڈانی گروپ نے ان الزامات کو مسترد کردیا، لیکن ہنڈن برگ کی رپورٹ نے اس کی مندرج کمپنیوں کےا سٹاک کو تباہ کر دیا اور اس وقت سرمایہ کاروں کے ۱۱۱؍بلین ڈالر کی رقم ضائع ہو گئی۔اس کے علاوہ رپورٹ نے قانونی تحقیقاتی اداروں اور ریگولیٹری کو اڈانی کے خلاف تحقیق پر آمادہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: لاس اینجلس کی جنگلاتی آگ دیگر شہروں تک پھیلنے کا خدشہ

نومبر میں، امریکہ میں اڈانی گروپ کے بانی صنعت کار گوتم اڈانی کے خلاف ہندوستان میں کمپنی کے شمسی توانائی  کےمنصوبوں سے متعلق اربوں ڈالر کی رشوت اور دھوکہ دہی کے الزام میں فرد جرم کی کارروائی شروع کی گئی ۔ ۲۷؍ نومبر کو، اڈانی گروپ نے کہا کہ گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی پر امریکہ میں رشوت خوری کا نہیں، سیکورٹی فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔اگست میں، ہنڈنبرگ ریسرچ نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا( سیبی )کی سربراہ مادھبی پوری بچ اور ان کے شوہر دھول بچ نے اڈانی گروپ کی جانب سے اسٹاک کی قیمتوں میں مبینہ ہیرا پھیری اور منی لانڈرنگ سے منسلک آف شور اداروں میں خفیہ رقم لگائی تھی۔ مادھبی اور دھول بچ نے ان الزامات کی تردید کی۔

یہ بھی پڑھئے: اے آئی سے بنائے نقلی بریڈ پٹ کی فرانسیسی خاتون کے ساتھ لاکھوں یورو کی جعلسازی

۲۰۲۰ءمیں، ہنڈن برگ ریسرچ نے الیکٹرک ٹرک بنانے والی کمپنی نیکولا کے خلاف تحقیق کے بعد دعویٰ کیا کہ کمپنی نے اپنی تکنیکی ترقی کے بارے میں سرمایہ کاروں کو گمراہ کیا ہے۔شارٹ سیلر نے دعویٰ کیا کہ نکولا کی تیار کردہ ایک پروموشنل ویڈیو، جس میں اس کے الیکٹرک ٹرک کو تیز رفتاری سے سفر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، غلط تھا کیونکہ گاڑی حقیقت میں ایک پہاڑی سے نیچے جا رہی تھی۔ ۲۰۲۲ء  میں نکولا کے بانی ٹریور ملٹن کو امریکہ میں دھوکہ دہی کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK