• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حیدرآباد: سندھیا تھیٹر بھگدڑ معاملہ، اللو ارجن اور سندھیا تھیٹر کے خلاف مقدمہ درج

Updated: December 06, 2024, 4:46 PM IST | Inquilab News Network | Hyderabad

دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’حیدرآباد پولیس نے بدھ کی رات سندھیا تھیٹر میں پشپا ۲؍ کے پریمیر کے دوران بھگدڑ کے بعد ایک خاتون کی موت کے معاملے میں اللو ارجن، ان کی سیکوریٹی ٹیم اور سندھیا تھیٹر کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ خاتون کے اہل خانہ کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔‘‘

Allu Arjun also attended the theatrical premiere. Photo: INN
اللو ارجن نے بھی تھیٹر کے پریمیر میں شرکت کی تھی۔ تصویر: آئی این این

دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ حیدرآباد پولیس نے اللو ارجن، ان کی سیکوریٹی ٹیم اور سندھیا تھیٹر کی انتظامیہ کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ حادثہ بدھ کی رات پیش آیا تھا جب سندھیا تھیٹر میں پشپا ۲؍ کا پریمیر جاری تھا۔تھیٹرمیں پشپا ۲؍ کا پریمیر دکھایا جا رہا تھا۔ اللو ارجن نے بھی اس میں شرکت کی تھی۔اللو ارجن کو دیکھنے کیلئے مداح پرجوش ہورہے تھے جس کے بعد تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔ بھگدڑ کے دوران خاتون کی موت ہوئی تھی جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا تھا جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں مرکزی زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس اکشانش یادو نےاخبار کو بتایا کہ ’’۳۹؍ سالہ خاتون کے اہل خانہ کے ذریعے کی گئی شکایت کی بناء پر کیس درج کیا گیا ہے۔‘‘دی ہندو نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’یہ مقدمہ قتل کے مترادف مجرمانہ قتل اور رضاکارانہ طور پر چوٹ پہنچانے یا شدید چوٹ پہنچانے کیلئے درج کیا گیا ہے۔‘‘یادو نے مزید کہا کہ ’’اس معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی نے راہل گاندھی کو غیر ملکی طاقتوں کا آلۂ کار بتایا، کانگریس برہم

تھیٹر کے اندر ایسے حالات پیدا کرنے کیلئے جس کی وجہ سے خاتون کی موت ہوئی اور دیگر افراد زخمی ہوئے ، کیلئے ذمہ دار تمام افراد کے خلاف قانونی طور پر کارروائی کی جائے گی۔‘‘ دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’خاتون کا ۹؍سالہ بیٹااسپتال میں ہےاور اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔‘‘ یادو نے مزید کہا کہ ’’سندھیا تھیٹر نے پولیس کو یہ اطلاع نہیں دی تھی کہ اللو ارجن یا فلم کی کاسٹ کے دیگر ممبران پریمیر میں شرکت کرنے والے ہیں۔‘‘چکڈ پلی پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسربی راجو نائیک نے کہا کہ ’’تھیٹر کے باہر فلم دیکھنے اور کلیدی کرداروں سے ملاقات کیلئے لوگ جمع ہوئے تھے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’تاہم، پولیس کو یہ بتایا نہیں گیا تھا کہ اداکار کتنے بجے آنے والے ہیں۔ تھیٹر انتظامیہ نے بھیڑ پر قابو پانے کے انتظامات بھی نہیں کئے ہوئے تھے۔ اداکاروں کی ٹیم کیلئے مخصوص انٹری اور ایگزیٹ بھی نہیں رکھا گیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل غزہ میں اپنے یرغمالوں کے ٹھکانے کے تعلق سے لاعلم: سرکاری میڈیا

پولیس نے کہا کہ ’’جب اللو ارجن تھیٹر میں آئے تھے ان کی ذاتی سیکوریٹی ٹیم اور ہجوم نےتھیٹر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ ان کی ذاتی سیکوریٹی ٹیم نے عوام کو دکھا دینا شروع کیاجس نے حالات کو اور خراب کر دیا کیونکہ وہاں پہلے سے اتنے لوگ موجود تھے۔اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اداکاراور ان کی سیکوریٹی ٹیم کے ساتھ ہجوم بالکنی کے نچلے حصے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اتنے لوگوں کے بیچ خاتون اور اس کے بیٹے کا دم گھٹ رہا تھا۔ پولیس افسران نے انہیں بالکنی کے نچلے حصے سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے خاتون کے بیٹے کو سی پی آر دیا اور اسے قریبی درگابائی دیشمکھ اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے مطلع کیا کہ خاتون کی موت ہوگئی ہے جبکہ ان کے بیٹے کو علاج کیلئے دوسرے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK