اللو ارجن کو جمعہ کی شام تلنگانہ ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت دے دی۔ یاد رہے کہ’’پشپا ۲‘‘ کے پریمیر میں بھگدڑ مچ جانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں اللو ارجن کو حراست میں لیا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: December 13, 2024, 6:10 PM IST | Hyderabad
اللو ارجن کو جمعہ کی شام تلنگانہ ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت دے دی۔ یاد رہے کہ’’پشپا ۲‘‘ کے پریمیر میں بھگدڑ مچ جانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں اللو ارجن کو حراست میں لیا گیا تھا۔
اللو ارجن کو جمعہ کی شام تلنگانہ ہائی کورٹ نے عبوری ظمانت دے دی ۔ اداکار کو پہلے دن حیدرآباد پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔اداکار نے اپنی گرفتاری کے بعد دوبارہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تیلگو فلم اداکار اللو ارجن کو ۴؍ دسمبر کو حیدرآباد میں ان کی فلم ’’پشپا ۲‘‘ (پشپا: دی رُول) کے پریمیر میں بھگدڑ کے سلسلے میں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ بھگدڑ کے نتیجے میں ایک ۳۹؍ سالہ خاتون ہلاک ہوگئی تھیں اور ان کے بیٹے کی حالت نازک تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے سندھیا تھیٹر انتظامیہ، اداکار اور ان کی سیکوریٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ افسران نے کہا تھا کہ پولیس کو پہلے سے کوئی اطلاع نہیں تھی کہ فلم کی ٹیم پریمیر کیلئے آئے گی۔ اللو ارجن کو چکڈ پلی پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے جمعہ کو حراست میں لیا ۔ اسی تھانے میں ان کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔
#AlluArjun has been detained by Chikkadpalli police in connection with the Sandya Theatre women`s death case. Further details awaited. #BreakingNews pic.twitter.com/r8sfCbwqGN
— dinesh akula (@dineshakula) December 13, 2024
ایف آئی آر درج کرنے کے وقت، حیدرآباد پولیس کے سینٹرل زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس، اکشانش یادو نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ان پر بی این ایس کی دفعہ ۱۰۵؍ اور ۱۱۸؍ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔ تھیٹر کے اندر افراتفری کی صورت حال کے ذمہ دار تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی اور دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اداکار کو کچھ دیر میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ایک افسر کے مطابق اللو ارجن نے گرفتاری پر کوئی اعتراض نہیں کیا البتہ افسر نے بتایا کہ انہوں نے اللو ارجن کو ناشتہ ختم کرنے یا کپڑے تبدیل کرنے کا وقت نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ اور چین کی ایکدوسرے پر نئی تجارتی پابندیاں
اللو ارجن کے والد اللو اروند، جو ایک فلم پروڈیوسر تھے، ان کے ساتھ پولیس اسٹیشن گئے ہیں۔ پولیس اسٹیشن میں بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ارجن کو چیک اپ کیلئے گاندھی اسپتال لے جایا گیا ہے، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کیلئے ریمانڈ رپورٹ تیار کر لی ہے۔ اس دوران ارجن کے وکلاء نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں لنچ موشن پٹیشن دائر کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔ افسران کے مطابق، ان کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تھیٹر انتظامیہ نے مبینہ طور پر بھیڑ کو منظم کرنے کے لیے اضافی انتظامات نہیں کئے تھے۔ پولیس نے الزام لگایا کہ اداکاروں کی ٹیم کیلئے داخلے یا نکلنے کا کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھئے: شام :عبوری حکومت نے انتظام سنبھال لیا
ساڑھے ۹؍ بجے کے قریب اللو ارجن سیکوریٹی کے ساتھ تھیٹر میں آئے اور بھیڑ نے ان کے ساتھ داخل ہونے کی کوشش کی۔ ان کی ذاتی سیکوریٹی ٹیم نے مبینہ طور پر عوام کو دھکیلنا شروع کر دیا جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔ خیال رہے کہ ایم ریوتی، مرنے والی خاتون، ایک گھریلو خاتون تھیں اور اپنے خاندان کے ساتھ پریمیر میں آئی تھیں کیونکہ ان کا بیٹا اداکار کا مداح ہے۔